آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 12 امپائرز اور 3 ریفریز فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے امپائرنگ پینل میں میںکرس گیفانی، کمار دھرماسینا، جوئل ولسن ،رچرڈ ایلنگ ورتھ، ایڈرین ہولڈسٹاک، رچرڈ کیٹلبرو،پال ریفل، روڈ ٹکر، مائیکل گف، شرف الدولہ ابن شاہد اور الیکس وارف شامل ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت
دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔
آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ لاؤنج کا پیکیج ساڑھے 12 ہزار درہم کا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
علاوہ ازیں بھارت کے دیگر گروپ میچز اور دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بھی آج ہی شروع ہوگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔
اسی طرح پاکستان میں ہونے والے 10 میچز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت پیر سے شروع ہے، جو 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔