لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار، افتتاح آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہوگئے، دونوں اسٹیڈیمز کو نیا رنگ اور روپ دے دیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف رنگا رنگ تقریب میں آج قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
تقریب میں میوزک کی جھنکار بھی ہوگی، نامور گلو کار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نغمہ بھی آج جاری ہوگا، عاطف اسلم کے گائے نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے ریکارڈ 117 دنوں میں قذافی اسٹیڈیم کو جدید ترین اسٹیڈیم میں تبدیل کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بن گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چمپئینزٹرافی ، پی سی بی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد اسٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد سٹیڈیمز آئی سی سی کے حوالے کرے گا۔ سہ ملکی سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جانی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم نے 8 اور 10 فروری کو تین ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کرنا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم 11 فروری کو آئی سی سی کے حوالے ہو گا ۔نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی میں 12 اور 14 فروری کو میچز ہونا ہیں۔ 15فروری کو نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی آئی سی سی کے پاس چلا جائے گا ۔