آفاق احمد کی سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے گھر جاکر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر صحافی اور سینئر رکن کراچی پریس کلب محمد انور کے گھر جاکر ان کے صاحبزادوں محمد احمر انور اور محمد ارحم انور سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، انہوں نے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے وفد کی پریس کلب قاضی احمد آمد
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کے وفد کی پریس کلب قاضی احمد آمد ،پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نواب شاہ کے صدر سید جی ایم شاہ کی ہدایات پر مسلم لیگ ن کاوفد محمد ارشد آرائیں انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع نواب شاہ مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم نواب شاہ ڈویژن کے صدر محمد شفیق آرائیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نواب شاہ ڈویژن کے صدر محمد سلیم آرائیں مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ضلع نواب شاہ کے جنرل سیکرٹری صدام حسین سولنگی مسلم لیگ ن تحصیل قاضی احمد کے صدر علی خان جتوئی مسلم لیگ ن تحصیل قاضی احمد کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق راجپوت مسلم لیگ ن تحصیل قاضی احمد کے جنرل سیکرٹری رب نواز ملاح مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قاضی احمد کے صدر اشتیاق احمد راجپوت پریس کلب قاضی احمد پہنچے اور نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پریس کلب قاضی احمد کے دوستوں نے مظلوم عوام کو انصاف دلانے کیلئے ان کی آواز کو۔اعلیٰ ایوان تک پہنچایا اور ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا ہمارا ساتھ ہمیشہ رہے گا۔