چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی

اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت پرفارم کریں گے، جبکہ شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائےگا۔

دریں اثنا پنجاب کے وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فیصل کھوکھر نے محسن نقوی کو قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ وقت میں تزئین و آرائش پر مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی نے پنجاب حکومت کو ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے میں پی سی بی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا مقصد پی سی بی کے تعاون سے ہر سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیڈیم افتتاح آصف زرداری چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی صدر مملکت محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیڈیم افتتاح چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی صدر مملکت محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم محسن نقوی پی سی بی

پڑھیں:

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل، علی ظفر پرفارم کرینگے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر گلوکار علی ظفر شائقینِ کرکٹ کے لیے پرفارمنس پیش کرنے کے لیے پُر جوش ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار علی ظفر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزا آ گیا لاہور، اب اگلا اسٹاپ 11 تاریخ کو کراچی اسٹیڈیم ہو گا ان شاء اللّٰہ، کراچی تیار ہو؟

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں شائقین شناختی کارڈ دکھا کر مفت داخل ہو سکیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کی اوپننگ میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا بھی پرفارم کریں گے، اس موقع پر آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ بھی ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
  • چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی آمد، طلبہ نے سیلفیاں بنائیں
  • نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئےتیار،افتتاح کل ہوگا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل، علی ظفر پرفارم کرینگے
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کونسی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
  • نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کاافتتاح 11 فروری کو ہوگا
  • قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی اور میئر کراچی مرتضی وہاب کے درمیان ملاقات
  • نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کا قذافی اسٹیڈیم کی نئی تعمیر پر خوشی کا اظہار