پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر کی واپسی ہورہی ہے اور ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا۔ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں کہاں فٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظام کتنا غیرپیشہ ورانہ ہوگیا ہے۔

احمد شہزاد نے عثمان خان اور فہیم اشرف کو پاکستان کے لیے حالیہ ون ڈے پرفارمنس کے بجائے بنگلادیش میں ہونے والی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کرنے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے سلیکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آئی سی سی کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی تیاری تھی جس کی وہ میزبانی کررہے ہیں۔

Only one genuine spinner in champions trophy squad and you are playing in Pakistan and UAE are you serious ?????????‍♂️

2 new openers will b playing directly in champions trophy fakhar making a comeback and we still don’t know who will open with him????????

Usman , Faheem & usman make thre… pic.

twitter.com/zrCmNgufHr

— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) January 31, 2025

سابق کرکٹرز تنویر احمد، کامران اکمل اور باسط علی نے بھی آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی واپسی پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے باوجود چنا گیا حالانکہ وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

تنویر احمد نے طنزاً کہا کہ فہیم اشرف کی صورت میں بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر جمال کو باہر کر دیا گیا اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا یہ سمجھ سے باہر ہے۔

Tanver Ahmed ????️; Faheem Ashraf Ka Ben Stokes ki wapsi hwe hai…????#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/yoBF0ePae0

— ???????????????????????????????? ????????????????????????⁵⁶ (@Abdullahs_56) January 31, 2025

سکندر بخت نے محسن نقوی سے کہا کہ ’میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں اس سے آپ کے ایک ارب روپے بچ جائیں گے، آپ فرسٹ کلاس کرکٹ کو بند کر دیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے بھیجا کریں اور وہاں جو لڑکے پرفارمنس دیں آپ ان کو کھلایا کریں، اس طرح کرکٹ بورڈ کے بہت پیسے بچیں گے کیونکہ ’اتنے نالائق سلیکٹرز میں نے نہیں دیکھے‘۔

PCB can save one billion rupees @MohsinnaqviC42 @TheRealPCB #sikanderBakht #PakistanCricket @iMRizwanPak @shani_official @TheRealPCBMedia @AzharMahmood11 #ChampionsTrophy2025 #BabarAzam???? pic.twitter.com/mtvVpOd8zV

— Sikander Bakht (@Sikanderbakhts) February 1, 2025

سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے جو میرے لیے غیرمتوقع ہے، فہیم اشرف ایک باصلاحیت کرکٹر ضرور ہیں لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 اور بیٹنگ کی اوسط 9 کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈومیسٹک کرکٹ: دوستی یاری میں امپائر سے بچ جاتے ہیں‘، فہیم اشرف کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنا آخری ون ڈے میچ بھارت کے خلاف 11 ستمبر 2023 میں ایشیا کپ میں کھیلا تھا جس میں پاکستان کو بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جبکہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے اپنا آخری میچ 7 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا، جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ بنانے سے قاصر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی 2025

پڑھیں:

خوشدل اور فہیم دو سال بعد اچانک کہاں سے آگئے، راشد لطیف

کراچی (مانیٹرنگ ڈسیک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس حوالے سینجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھاکہ صائم ایوب جیت کی ضامن بنے ہوئے تھے، انہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ سعود شکیل یا بابر کے ساتھ اوپننگ کریں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خوشدل شاہ، فہیم اشرف واپس آئے جو کہیں سسٹم میں نظر نہیں آئے، آسٹریلیا گئے زمبابوے اور جنوبی افریقا گئے کچھ پلیئر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔سابق کپتان کا کہناتھاکہ میرے خیال سے سلیکشن کمیٹی کی بہت زیادہ تیاری نہیں تھی ہمیں چیمپئنز ٹرافی کس طرح کھیلنی ہے، اچانک سے کچھ پلیئر آئے، پلیئر سب اچھے ہیں، لیکن ان کے کرکٹنگ کیرئیرمیں بڑا گیپ ہے۔اسی حوالے سے سکندر بخت کا کہنا تھاکہ مجھے بھی اسکواڈ پر تحفظات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی؛ گمبھیر نے کن بھارتی کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں؟
  • فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم
  • چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کی شمولیت پر وسیم اکرم پھٹ پڑے
  • بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی کیا سلیکشن ہے
  • چیمپئینز ٹرافی؛ فہیم کی سلیکشن نے طوفان برپا کردیا، فینز بھرک اُٹھے
  • خوشدل اور فہیم دو سال بعد اچانک کہاں سے آگئے، راشد لطیف
  • چمپئنز ٹرافی ، قومی اسکواڈ کا اعلان ، فخر زمان ، فہیم اشرف شامل
  • پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کیلیئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
  • سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی