پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ 4 میچوں کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرے گا، ان 4 میچوں میں سے 2 میچز پاکستان اور بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

بقیہ 2 میچز روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ ہیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟

ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو براہ راست شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن خریداری کے ذریعے اور ملک بھر میں ٹی سی ایس مراکز جاکر اپنے لئے سیٹ بک کرسکتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے 2 ہزار اضافی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے جبکہ بقیہ 3 میچوں کے لیے 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فرروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم نے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟

ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، اگر بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

بابراعظم پاکستان کرکٹ کے 'سب سے بڑے برانڈ، اسٹار' قرار

سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کو پاکستان کرکٹ کا 'سب سے بڑا برانڈ، اسٹار' قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سہیل تنویر نے بابراعظم کی مقبولیت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب ملتان، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کیلئے اُترتا ہے تو ہجوم دیکھنے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی فارم اور مسلسل پرفارمنس سے مقام بنایا ہے، انکے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑھتے فالوورز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل

سہیل تنویر نے لاہور قلندرز کے خلاف بابراعظم کی اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بیٹنگ نے میچ وننگ اننگز کھیلی اور 'کلاسک' بیٹر کی یاد تازہ کی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟

انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کررہے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کی درمیان جاری کشیدگی پر ترک صدر کا بیان سامنے آگیا
  • طورسم خان اسکواش چیمپئن شپ: محمد عماد مینز، نمرہ بتول ویمنز ٹائٹل جیت گئے
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • شمالی وزیرستان آپریشن میں ہلاک خوارجیوں کی پشت پنائی بھارت کررہا تھا، وزیرداخلہ
  • پاک بھارت کبڈی میچ میں جیتی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس پہنچ گئی
  • بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
  • آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟
  • بابراعظم پاکستان کرکٹ کے 'سب سے بڑے برانڈ، اسٹار' قرار
  • بھارت کی نئی چال! پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب مشکل میں