اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2025ء) چوہدری سالک حسین حجاج کرام کے فضائی کرایوں اور رہائشی اخراجات کی کمی کے لیے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے
وفاقی وزیر نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوتھ کو با ہنر بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کروانا چوہدری سالک حسین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات وفاقی وزیر کی دلچسپی کا اظہار ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستانی حاجیوں کیلئے حج اخراجات میں 50 ہزار روپے تک کمی ہوگئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لانگ پیکیج میں تیسری قسط کے 4 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات 25 ہزار کی کمی کے ساتھ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج کے 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہوگی۔تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے، ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج‘ پر مل جائے گی۔

بیان کے مطابق سال 2024 کے حجاج کرام کو پونے 5 ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جارہی ہے، رقوم کی واپسی کی سات مختلف کیٹگریاں ہیں، رقم میں فرق کی وجہ منیٰ زون، مکہ رہائش، مکتب سی میں اخراجات کی کمی ہے، نیز قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جارہا ہے۔

سال 2024 کے 14 فیصد (9588) حجاج کرام کو 20 ہزار روپے بینک اکاونٹس میں منتقل کئے جارہے ہیں، پانچ فیصد (3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے دیئے جائیں گے، 19 فیصد (12981) حجاج کرام کو 50 ہزار روپے، 23 فیصد (16037) حجاج کرام کو 75 ہزار روپے، 26 فیصد (17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے، 10 فیصد (6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے، جبکہ 3 فیصد (2228) حجاج کرام کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔وزارت مذہبی امور نامزد بینکوں میں جلد ہی حاجیوں کی اضافی رقم کی منتقلی شروع کردے گی۔
مزیدپڑھیں:حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے سستا ہوگیا
  • پاکستانی حاجیوں کیلئے حج 50 ہزار روپے تک سستا ہوگیا
  • فرانسیسی سفیر سے ملاقات، اسلام کی اشاعت میں دینی مدارس کا کردار اہم: چودھری سالک 
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
  • 40 دنوں کے لانگ حج پیکیج کے اخراجات میں 25 ہزار کمی
  • عازمین حج کے لیے خوش خبری :وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان
  • عازمین حج کیلئے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا بڑا اعلان، تفصیلات سب نیوز پر
  • اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس و علما کا بنیادی کردار ہے: چوہدری سالک
  • مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ، چوہدری سالک حسین