2025-03-31@21:44:21 GMT
تلاش کی گنتی: 961

«آفتاب کے وقت»:

(نئی خبر)
      اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتارملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف 2019 سے لیکر2024 تک درخشاں، ساحل، گزری، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈرانے دھمکانے اوردیگر دفعات کے تحت نصف درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے گرفتاری سے قبل گھر میں موجود تمام لیپ ٹاپس کا ڈیٹا ڈلیٹ کرکے خالی کردیا تھا، خیابان مومن سے دریجی پہنچنے تک تمام راستے گاڑی ارمغان نے چلائی۔ تفتیشی...
    — جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی ویزوں کے لیے قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد مشتاق راجپوت کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا، ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتارملزم کاظم کو ضروری کارروائی کےلیے ایف آئی اے اینٹی منی...
    محمد اویس: اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر پر گالم گلوچ اور تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت معصومہ کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، جو بنی گالہ کی رہائشی ہے۔  ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں  تاہم ملزمہ روپوش ہو گئی ہے۔  گزشتہ روز تھانہ ویمن پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے بائیکیا رائیڈر پر حملہ اور گالم گلوچ کی تھی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس کو جلد قانون کے...
    لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
    راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
    قومی سیکرٹریٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مراکش کی سرزمین پر میری ریجیو کی موجودگی مراکش کے عوام کے جذبات کی صریح اشتعال انگیزی ہے، جو ہمیشہ فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب افریقی ملک مراکش کے وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک کی عدلیہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے پس منظر میں مراکش شہر میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مملکت کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو کو گرفتار کرے۔ مراکش میں نارملائزیشن کے مخالفین کی طرف سے قانونی کارروائی مراکش شہر میں ہونے والی روڈ سیفٹی سے متعلق چوتھی عالمی وزارتی...
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    فوٹو: ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔ کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں ملزمان گرفتار،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام...
    لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان  پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...
    لاہور: پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 440 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار 664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کیخلاف 429 مقدمات بھی درج ہوئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔   سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قاتل ڈور اور پتنگوں...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    نواب شاہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج ہے۔بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا کیوں کہ ان کے خلاف قتل کی سازش کا کیس زیر سماعت ہے تاہم وہ مسلسل عدالت میں...
    اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
    سجاول(نمائندہ جسارت) انچارج سی آئی اے سجاول قربان علی قنبرانی کی ضلع سجاول کے شہر دڑو کے قریب گاؤں رٹا سومرو میں انٹی لیجنس بیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا مٹیریل اور سفینہ گٹکا کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ بین الصوبائی گٹکا سپلائر گروہ کے دو اہم کارندے بلال احمد خان اور عدنان احمد خان سکنہ کوئٹہ بلوچستان کو گٹکا مٹیریل و سفینہ گٹکے سے بھرے ڈمپر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈمپر کی جامعہ تلاشی کے دوران 500 کٹے گٹکا سپاری اور 5 کٹے سفینہ گٹکا کے برآمدکیے گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گٹکا سپاری اور سفینہ گٹکے کی مالیت 70 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز ویڈیو بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں وہ ڈکیتی کی 300 کے قریب وارداتوں کا انکشاف کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہان عابد شاہ نے بتایا کہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی کے قریب 2 ڈاکوؤں سلمان اور سفیان کو گرفتار کر کے 2 پستول اور گلبہار تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد کی تھی ، گرفتار ڈاکوؤں نے اپنے دیگر ساتھیوں دلاور،احتشام اوراس کے دوست کے ہمراہ چند ہفتے قبل تیموریہ کے علاقے میں بیٹری کی دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے...
    جیکب آباد : جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد مراد کھوسو میں زمین کے تنازع پر کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ، جھگڑے کےدوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے ۔ مرنے والوں میں ذوالفقار کھوسو،بابا عرف بابے کھوسو اور آفتاب کھوسو شامل ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیں۔ واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کو کشیدگی روکنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے معاملے پر چچازاد بھائیوں میں یہ خونی تصادم...
    راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    ماریشس (نیوز ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوند جگناتھ پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے کمیشن ایف سی سی نے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا.پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے شہر کے دو اضلاع شرقی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او پی آئی بی محمد اسحاق مغل نے بتایا کہ پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی غنی گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان علی نواز اور فہد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او پی آئی بی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمنل ہیں۔ گرفتار ملزمان یونیورسٹی روڈ۔لیاقت آباد۔گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں.پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔علاوہ ازیںبہادر آباد پولیس نے شہری سے...
    ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نہ سنی گئی تو کراچی بیروت سے بدتر نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مشتعل ہے، ٹینکرز اور ڈمپرز جلانے کے پیچھے نہ آفاق احمد ہیں نا ہی ایم کیو ایم ہے۔ ملک چلانے والے اگر خاموش رہے تو کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت شہر کو فساد کی جانب لے جایا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا...
    نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے...
    پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔  تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔ جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی...
    کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
    ماریشس (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند جگناتھ کی رہائشگاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 لاکھ...
    حیدرآباد(نیوزڈیسک) معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا، ابتدائی طور پر آگ لگنے سے ہلاکت کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آکاش انصاری کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔ ایم ایل او سول ہسپتال حیدرآباد عبدالحمید نے تصدیق کی ہے کہ آکاش انصاری کے جسم پر تیز دھار آلے کے زخم موجود تھے، جبکہ زیادہ تر جسم جلا ہوا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی آکاش انصاری کے جسم پر چھریوں کے زخموں کی تصدیق کی۔ پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ان کے ڈرائیور کو بدین سے حراست میں لے لیا۔ لطیف آکاش نے ابتدائی طور پر حیدرآباد کی...
    منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) نامور شاعر، ادیب اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جب کہ ابتدائی رپورٹ میں آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات مل گئے۔ اس حوالے سے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے قتل...
    بھکر: پجاب  میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے  مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف آئی اے ترجمان مطابق غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔   مزید پڑھیں: پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے۔ بین...
    کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے سے نکالا گیا۔ ٹینکر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
    شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران  کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔  ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔  پولیس پراسیکیوشن...
    لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل  کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا  اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو ’ایک پیچیدہ مسئلہ‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز فروخت کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی بین الاقوامی سمز خاص طور پر برطانیہ کی سمز پاکستان میں بڑے پیمانے پر بچوں کی پورنوگرافی، اغوا برائے تاوان اور آن لائن مالیاتی فراڈ سمیت سنگین جرائم کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی وقار الدین سید نے سائبر کرائم کو...
    نیوکراچی میں تیزرفتاری کے باعث بے قابو ڈبل کیبن گاڑی نالے میں جاگری
    وارنٹ گرفتاری جاری ہونیوالوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور  وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم...
    وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کےکیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور  وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ...
    ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی تیز رفتار ستارے کے گرد گھومتے ہوئے ایک سیارے(ایگزو پلینٹ) کو دریافت کیا ہے۔ یہ ستارہ اور سیارہ کا جوڑا تقریباً 12 لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے، جو بجلی کی رفتار سے بھی 4گنا سے بھی زیادہ ہے۔ یہ دریافت نہ صرف فلکیات کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ کائنات کی وسعتوں کے بارے میں ہمارے علم کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہ تحقیق ناسا کے محقق شان ٹیری کی سربراہی میں کی گئی ہے اور اس کے نتائج آسٹرونومیکل جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ ایک کم وزن ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جو زمین اور زہرہ کے درمیانی فاصلے...
    گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) لاہور میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔(جاری ہے) دوران چیکنگ 2منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1کلو 320گرام سے زائد چرس، 400گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
    — جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق منگلا میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت مجتبی حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ایف ائی اے کے امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی  ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
    راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ میں شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
    راولپنڈی: خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس  نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران  ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو...
    ملتان (نیوز ڈیسک)ملتان کی مقامی عدالت نے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وباءکے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیاکہ ملزمان ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی‘ علی موسیٰ گیلانی‘ علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں موسم سرداور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔ جمعرات کے روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26.2 اورکم سے کم 10.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 71فیصد اور شام پانچ بجے37فیصدتھا۔آج جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر54منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر03منٹ پر ہوگا۔
    ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکنصوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماو¿ں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت...
    ملتان: جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ وہ نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالتی احکامات کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تھا تاہم وہ بار بار عدالتی سمن کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والے افراد میں پیپلز پارٹی کے 4 اہم رہنما اور وکلا عہدیداران شامل ہیں، جن  میں رکن قومی...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہوچکا ہے،ا سی سلسلے میں پختونخوا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی کارروائی میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کی شناخت عمیر فرہاد کے نام سے ہوئی، جس نے متاثرہ خاتون کے...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے کرونا وبا کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کے معاملے میں عدالت کی حکم عدولی پر یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یاد رہے کہ مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وبا کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت دیگر ملزمان بار بار حکم کے باوجود عدالت میں...
    ملتان:عدالت نے پیپلز پارٹی کے4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز )ملتان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نیکورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کیکیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسی گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد...
    پشاور: پیکا ایکٹ کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ہے اور پشاور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت عمیر فرہاد نے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ کو بلیک میل کیا۔ ترجمان ایف...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ...
    ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ بیان کے مطابق ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے متاثرہ سے رابطہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون بن کر متاثرہ کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کیں، ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ کو بلیک...
    —جنگ فوٹو پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے سے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مزمل قریشی کے نام سے ہوئی ہے، اس کے قبضے سے جعلی آئی سی سی اور پریس کے کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئیآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کمانڈوز نے ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا...
    سہ ملکی سیریز کے اہم معرکے میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم سے جعلی صحافی گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں ایک شخص نے جعلی آئی سی سی اور پریس کارڈ کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسکی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم مزمل شیخ قریشی کے پاس سے کیمرا مین اور آئی سی سی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کیون پیٹرسن نے ٹاپ 4 سے دو بڑی ٹیموں کو نکال دیا کمانڈوز نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔
    لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
    عرفان ملک:  ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
    لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا...
    مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔(جاری ہے) نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری...
    ٹبی سٹی پولیس لاہور نے  کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا گیا، جبکہ دوسرے حادثے میں سائٹ ایریا میں ایک مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے کے دوران ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ اس کا کلینر اور مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈمپر ڈرائیور کی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیڈسٹیرین برج سے ٹکرایا، جس کے باعث ڈمپر کے ڈرائیور کو چوٹیں آئیں۔ کلینر نے شہریوں کی جانب سے تشدد کے خوف سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پیڈیسٹیرین برج کو بھی نقصان پہنچا، موقع پر پولیس پہنچ گئی اور امدادی کام...
    پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں کریک ڈائون 8 ملزمان گرفتار،3 پستول، 10 رائونڈ،530 گرام چرس، 6 بوتلیں وسکی شراب، 1863 گرام گٹکا، مسروقہ 3 بکریاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا،مرتضیٰ رند سے پستول 5 رائونڈ،ڈھولن رند سے پستول 3 رائونڈ،رحیم پنھور سے پستول 2 رائونڈبرآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔بھریاروڈ اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منیر سولنگی سے 530 گرام چرس،مختار ڈھلو سے 3 بوتلیں شراب،ادریس بھٹی سے 3 بوتلیں شراب،صابن راجپر سے 1863 گرام گٹکابرآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج...
    لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ تھانہ مزنگ میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی شاہد ایف آئی اے کورٹ کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے اشتہاری ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ ملزمان کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کا اے ایس آئی محمد شاہد جاں بحق ہوا۔   مزید پڑھیں: لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ایس ایس پی انوسٹیگیشن محمد نوید نے کہا کہ اے ایس آئی محمد شاہد کو شہید...
    کراچی: ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری سول جج مبشر حسن نے جاری کئے،دورانِ سماعت جج مبشر حسن نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے،تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بری ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ کرنے سے انکار
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پی ٹی آئی رہنماء کے وارنٹ گرفتاری سول جج مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری کیے گئے، فیصلے میں عدالت نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سول جج مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ جج نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر رہا ہوں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری سول جج مبشر حسن چشتی نے جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں۔ زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں۔ زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ 
    دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق، گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں سیاحوں کو لوٹنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت پولیس کو سیاحوں کی جانب سے ایک درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ شب گلگت میں کلمہ چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تلاشی کے بہانے ان سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں کئی گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ درخواست گزار کے مطابق...
    کراچی: کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل...
    شعیب مختار : کراچی میں بدامنی  کے ذمہ دار مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین  آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا آفاق احمد کے خلاف جلاو,گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکامقدمہ درج کیا گیا تھا، آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیاگیا ہے کورنگی تھانے منتقل کیا جائیگامہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کو کورنگی تھانے پہنچنے کی ہدایات  کردی گئیں ، مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کابینہ کورنگی تھانے روانہ  ہوگئی ،مہاجر قومی موومنٹ کے جنرل سیکریٹری نے آفاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیا گیا  قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی...
    پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے...
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    پاکستانی  نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھی تاہم اب اس نے امریکا جانے کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے ہیں اور پاکستان نوجوانوں کے ساتھ دبئی کی سڑکوں پر ویڈیو بناتے دیکھی گئی ہے۔  امریکی خاتون اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی کی خاک چھانتی اور پولیس کو مشکل میں ڈالتی رہیں جو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوکر ان کا پیچھا کرنے پر مجبور رہتی تھی۔ یہ...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی۔...
    لاہور: مزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، تشدد کے باعث تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او...