ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔
بیان کے مطابق ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا، ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاونٹ کے ذریعے متاثرہ سے رابطہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون بن کر متاثرہ کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کیں، ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
بیان کے مطابق ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے زیر استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔
ایف آئی اے کہا کہ ملزم کے قبضے سے قابلِ اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے شواہد برآمد کر لئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا، ملزم سے نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی جانچ پڑتال اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ذریعے میں ملوث کے مطابق
پڑھیں:
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس؛ تشدد کے شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار
کراچی:ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم پر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔