منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔
ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔
ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔
ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند جگناتھ کی رہائشگاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 لاکھ ڈالرز برآمد کیے۔
پراوِند جگناتھ کے وکیل کے مطابق سابق وزیراعظم کو ایک منی لانڈرنگ کے کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔
وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
پراوِند جگناتھ ماریشس کی سابقہ حکومت کے دوسرے اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں جن کو نئی حکومت کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اس سے قبل بینک اف ماریشس کے گورنر Harvesh Seegolam کو بھی جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ماریشس کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کے الزامات حراست میں لیا گیا پراو ند جگناتھ
پڑھیں:
ارمغان منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی پیش رفت رپورٹ جمع، مزید ریمانڈ مانگ لیا
---فائل فوٹوزکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ایف آئی اے نے کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان کے خلاف 2019ء سے 2025ء کے دوران متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل رقم مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی تھی، ملزم سے جیل میں کی گئی تفتیش میں منی لانڈرنگ کے شواہد ملے، ملزم ارمغان ملازمین کے نام پر کھولے گئے 7 اکاؤنٹ استعمال کر رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 18 لیپ ٹاپس برآمد کیے گئے تھے جن کی جانچ سے بین الاقوامی مالی فراڈ کے شواہد ملے ہیں،
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے ان اکاؤنٹس کے ذریعے 21 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی، ملزم نے جنوری 2023ء سے 23 ستمبر 2025ء تک 15 کروڑ 50 لاکھ کی قیمتی گاڑیاں خریدیں، ملزم ارمغان سے 11 کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔
ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملزم ارمغان 2 آف لائن ڈیجٹیل والٹ استعمال کر رہا تھا، والٹ اکاؤنٹ میں ممکنہ طور پر بڑی مالیت کے بٹ کوائن موجود ہیں، ان والٹ اکاؤنٹس کے پاسورڈ تک رسائی ابھی نہیں ہو سکی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم سے بے نامی ٹرانزیکشن اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے، ملزم سے مزید ایک بلیک کیبن گاڑی بھی برآمد کرنی ہے، ملزم کا مزید 9 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔