پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں 2راہزن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی آئی بی پولیس نے شہر کے دو اضلاع شرقی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او پی آئی بی محمد اسحاق مغل نے بتایا کہ پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی غنی گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان علی نواز اور فہد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے۔ ایس ایچ او پی آئی بی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمنل ہیں۔ گرفتار ملزمان یونیورسٹی روڈ۔لیاقت آباد۔گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان پی ا ئی بی
پڑھیں:
ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے۔