Daily Mumtaz:
2025-02-15@18:00:04 GMT
کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی میں ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نالے میں گر گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے سے نکالا گیا۔
ٹینکر کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 جاں بحق
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔