پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے لیے دبئی شہر میں جا کر واپس آسکتی تھیں مگر وہ فلائٹ کے لیے واپس نہیں آئیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی طور پر دبئی سے نیویارک کی پرواز کا ٹکٹ اب ضائع ہوگیا اور انہیں دبئی سے نیویارک جانے کے لیے دوسرا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔
مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخری عشرے میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مداخلت کرتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس بھجوانے کی کوشش بھی کی تھی، تاہم خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔
بعد ازاں خاتون چھیپا کے دفتر بھی گئی تھیں، جبکہ انہوں نے مبینہ محبت کے دعوے کرنے والے لڑکے کے گھر کے باہر بھی دھرنا دیا تھا اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
خاتون کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس نے انہیں حفاظتی تحویل میں لینے کے بعد جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کرایا تھا، جہاں ان میں نفسیاتی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر ان کا علاج بھی کیا گیا تھا۔
خاتون کی صحت بہتر ہونے کے بعد سندھ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی مدد سے خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہونے کے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

اداکارہ سعدیہ امام کا 'پانی کے خوف' میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانی سے خوفزدہ تھیں، تاہم ایک ماہر ٹرینر کی مدد سے اس خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔

ایک مارننگ شو میں میزبان کے سوال پر سعدیہ امام نے بتایا کہ انہیں سمندر میں جانے سے ڈر لگتا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب لوگ ساحلِ سمندر پر جانے کی منصوبہ بندی کرتے، تو وہ مدعو ہونے کے باوجود پانی کے خوف کی وجہ سے شرکت سے گریز کرتی تھیں۔

سعدیہ امام نے مزید بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران وہ فلم یا ڈرامے میں سمندر سے متعلق مناظر ادا کرنے سے بھی گریز کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا، "جب بھی کوئی ایسا منظر آتا جس میں پانی کے قریب جانا ہوتا، میں اسے کٹوا دیتی تھی، مجھے ایسا محسوس ہوتا کہ پانی میں پیر رکھنے سے زمین میرے نیچے سے کھسک رہی ہے۔"

اپنی بیٹی میرب کے سوئمنگ سیکھنے کے دوران، سعدیہ امام کو بھی پانی میں آنے کی دعوت ملی لیکن وہ اتنی خوفزدہ تھیں کہ پانی میں پیر رکھنے تک کو تیار نہ تھیں۔ تاہم، ایک ماہر ٹرینر کی مدد سے وہ اس خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں اور اب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پانی میں جانے لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران بھی وہ ہدایتکاروں سے واضح طور پر کہہ دیتی تھیں کہ جہاں پانی میں ریت میرے پیروں کو چھوئے گی، میں وہاں قدم نہیں رکھوں گی۔

اپنے خوف کی ایک خاص وجہ بیان کرتے ہوئے سعدیہ امام نے بتایا کہ ایک بار سمندر میں میرے پیر پر جیلی فش چپک گئی تھی، یہ ایک نہایت ناخوشگوار تجربہ تھا، جس نے میرے خوف کو مزید بڑھا دیا اور اس کے بعد میں ہمیشہ سمندر سے دور رہنے کی کوشش کرتی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ سعدیہ امام کا 'پانی کے خوف' میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخل، 17 گرفتار
  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون نے وطن واپسی کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے
  • پاکستان سے جانے والی اونیجا امریکا روانہ ہونے کے بجائے دبئی میں رک گئی
  • ’بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘، خاتون کی کرکٹر صائم ایوب سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
  • کراچی؛ راہ چلتی برقع پوش خاتون سے بیگ چھین کر ملزم فرار؛ ویڈیو وائرل
  • کراچی: خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
  • رمضان چھیپا نے امریکی خاتون کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا
  • کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا