ملتان، پیپلزپارٹی کے 4 ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
وارنٹ گرفتاری جاری ہونیوالوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وبا کے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ملزمان پر آرڈیننس کی خلاف ورزی اور سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا اور وہ بار بار عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا
مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ، پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نور نبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری ہے، مختلف اضلاع اور صوبوں میں صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے علاقے کی اہم تنظیمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے، لیہ میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان اور ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری نے پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ،پی ٹی آئی کے لیہ سے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اُسامہ اصغر گجر اور ملک نورنبی جکھڑ کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔