مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے 418 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ بفہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چرس کے ساتھ ویڈیو گرفتار کر

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مردان:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے تھانہ سٹی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تشدد کرنے والے گرفتار
  • لاہور: 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
  • ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • ملتان: پولیس مقابلہ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
  • کراچی؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار