جیکب آباد ، زمین کے دیرینہ تنازع پر کھوسہ برادری کے 2 گروپوں میں گولیاں چل گئیں ، 3 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جیکب آباد : جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد مراد کھوسو میں زمین کے تنازع پر کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ، جھگڑے کےدوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے ۔
مرنے والوں میں ذوالفقار کھوسو،بابا عرف بابے کھوسو اور آفتاب کھوسو شامل ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیں۔
واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کو کشیدگی روکنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے معاملے پر چچازاد بھائیوں میں یہ خونی تصادم ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب آباد
پڑھیں:
فیصل آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق، دو افراد زخمی
علامتی تصویر۔فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئے۔ تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے نقد رقم لوٹی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکووں کی گرفتاری لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔