پاکستانی  نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھی تاہم اب اس نے امریکا جانے کے بجائے دبئی میں ڈیرے ڈال دیے ہیں اور پاکستان نوجوانوں کے ساتھ دبئی کی سڑکوں پر ویڈیو بناتے دیکھی گئی ہے۔

 امریکی خاتون اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی کی خاک چھانتی اور پولیس کو مشکل میں ڈالتی رہیں جو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوکر ان کا پیچھا کرنے پر مجبور رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نامراد وطن لوٹ گئی

گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کے لیے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا اور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا واپسی کے لیے جہاز کے ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھا۔ تاہم خاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ایئرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا تھا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ایئر لائن اسٹاف کو انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ایئر لائن نے انہیں آف لوڈ کردیا تھا۔

بعد ازاں خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر کراچی کے علاقے گارڈن میں مبینہ دوست کے گھر کے باہر پہنچ گئیں اور کئی دن وہاں قیام کیا پھر ایک فلاحی ادارے نے انہیں پناہ دی جس دوران طبیعت خراب ہونے پر خاتون کو چند روز قبل جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی۔

کئی دن کے علاج کے بعد جناح اسپتال میں خاتون کو 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے فٹ قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا کا حکومت سے ایک لاکھ ڈالر کا مطالبہ، مستقبل کے ارادے بھی بتادیے

خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں اسپتال سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ کیا گیا تھا، قبل ازیں امریکی قونصلیٹ نے امریکی خاتون کی اسپتال میں عیادت کے دوران انہیں وطن واپسی پر آمادہ کرتے ہوئے ان کے ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھا۔

لگ بھگ 4 ماہ کراچی میں گزارنے کے بعد اونیجا اینڈریورابنسن کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا،تاہم  اب امریکی خاتون کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

 ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ اونیجا  رابنسن نے پاکستان سے دبئی جاکر نیویارک کی اگلی پرواز چھوڑ دی تھی اور وہ دبئی میں رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونیجا دبئی کی سڑکوں پر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز  اور سیلفیاں بناتے نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا

 اونیجا کراچی سے 7 فروری کی رات امارات ائیر کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں، دوسرے بورڈنگ پاس کے مطابق خاتون نے دبئی سے نیویارک کی پرواز ای کے 0203 میں سیٹنگ زون ڈی پر سوار ہونا تھا، اور سیٹ نمبر 77 بی پر سفر کرنا تھا، تاہم مذکورہ پرواز اسی رات 03:06 بجے دبئی سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئی تھی جبکہ امریکی خاتون دبئی میں ہی مقیم ہوگئی۔

 امریکی شہری ہونے کی وجہ سے اونیجا اینڈریو نے دبئی کا آن آرائیول ویزا کی سہولت سے استفادہ کیا اور وہی مقیم ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان دبئی شادی محبت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان امریکی خاتون اونیجا پاکستانی نوجوان کے لیے روانہ کردیا تھا خاتون کو کیا گیا

پڑھیں:

بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی :35 سال سے زائد عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی تھی، وہ کئی سال قبل مہیش ککریجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، ان کا بیٹا اور بیٹی بھارتی ہیں۔

ووٹر آئی ڈی سمیت تمام اہم دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں کبھی بھارتی شہریت نہیں دی گئی، انہوں نے اب حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں ان کے خاندان سے الگ نہ کیا جائے۔

ساردا بائی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کوراپٹ میں تھی پھر بولانگیر آگئی، میرا پاکستان میں کوئی نہیں ہے، میرا پاسپورٹ بھی بہت پرانا ہے، میں حکومت اور آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ مجھے یہاں رہنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے دہائی دی کہ میرے دو بڑے بچے ہیں اور پوتے پوتیاں ہیں، میں یہاں ایک ہندوستانی کے طور پر رہنا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے و اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے
  • لاہور: معمولی جھگڑے پر ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
  •  اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی  
  • بھارت میں دشمنی کی آگ: علاج کیلیے گئے معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل  کر کے ماں کو روک لیا
  • شاہد آفریدی کی پاکستانی کھانوں سے محبت، دبئی میں ’لالہ دربار‘ کی شاندار دوبارہ لانچنگ
  • سیر و تفریح کیلئے دبئی گئے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی آج واپس آجائیں گے
  • بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار
  • پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت