منی لانڈرنگ کے الزام میں ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار، 24 لاکھ ڈالر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔
ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔
جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ہے۔
اس سے قبل، بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ عوامی حلقے اس مقدمے کو سیاسی انتقام یا قانونی احتساب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پراو ند جگناتھ منی لانڈرنگ کے ماریشس کے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ارمغان سے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف ایف آئی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اس مکروہ عمل میں ارمغان کے ساتھ اور کون افراد ملوث ہیں ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم ارمغان کو جیل سے ایف آئی اے دفتر منتقل کر چکی ہے جہاں اس سے تفتیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے منی لانڈرنگ کے پیچھے موجود نیٹ ورک اور مالیاتی روابط سے متعلق سوالات کیے جائیں گے ٹیم ارمغان کو سوالنامہ بھی فراہم کرے گی تاکہ اس سے اہم تفصیلات حاصل کی جا سکیں تحقیقاتی عمل کے دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ کس کو کب اور کتنی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کی گئی اور کن افراد کو فائدہ پہنچایا گیا حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر موجود روابط، غیر ملکی ٹرانزیکشنز اور مختلف اکاؤنٹس سے منسلک تفصیلات بھی سامنے لائی جائیں گی ملزم کی جائیدادیں گاڑیاں انٹرنیشنل والٹس اور دیگر مالی ذرائع سے متعلق مکمل معلومات اکٹھی کی جائیں گی اس کے علاوہ یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ ارمغان کی گرفتاری کے وقت کس نے اس کی معاونت کی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ کیا گرفتاری کے بعد بھی کسی قسم کی مالیاتی ٹرانسفرز ہوئیں یا نہیں حکام کے مطابق کال سینٹر میں دی گئی تنخواہوں کے علاوہ باقی تمام مالی امور کا حساب لیا جائے گا اور تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کا مکمل ریکارڈ فائنل کیا جائے گا ایف آئی اے نے ٹیکنیکل طور پر اپنا بڑا حصہ مکمل کر لیا ہے اور اب کیس کی گہرائی میں جا کر تمام کڑیاں جوڑنے کا عمل جاری ہے