معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے قتل میں لے پالک بیٹا اور ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حیدرآباد(نیوزڈیسک) معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کا معمہ حل ہونے لگا، ابتدائی طور پر آگ لگنے سے ہلاکت کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آکاش انصاری کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔
ایم ایل او سول ہسپتال حیدرآباد عبدالحمید نے تصدیق کی ہے کہ آکاش انصاری کے جسم پر تیز دھار آلے کے زخم موجود تھے، جبکہ زیادہ تر جسم جلا ہوا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی آکاش انصاری کے جسم پر چھریوں کے زخموں کی تصدیق کی۔
پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ان کے ڈرائیور کو بدین سے حراست میں لے لیا۔ لطیف آکاش نے ابتدائی طور پر حیدرآباد کی سیٹیزن کالونی میں آکاش انصاری کی موت کو گھر میں آتشزدگی کا نتیجہ قرار دیا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکٹر آکاش انصاری کی تدفین گزشتہ شب ان کے آبائی شہر بدین میں کردی گئی ہے، جہاں نماز جنازہ میں صوبائی وزرا، شعرا، ادیبوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید شواہد سامنے آئیں گے۔
پشاور : بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا کاش انصاری کے
پڑھیں:
ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ و یوٹیوبر فرح خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک کو اس کی پیدائش پر ہی اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ دے دیا تھا۔
فرح خان نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں فرح خان کو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی میزبانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وی لاگ میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ فرح خان نے ان کے بیٹے کی پیدائش کے دن ہی فلم کے لیے سائن کر لیا تھا اور اسے 10 روپے کی سائننگ اماؤنٹ دی تھی۔
فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ’100 روپے تو بول دو‘۔ تو ثانیہ نے جواباً کہا کہ آپ نے 10 روپے دیے تھے۔ میں جھوٹ نہیں بولنا چاہتی۔ ساتھ ہی فرح کا کہنا تھا کہ ’مجھے کم از کم 100 روپے دینے چاہیے تھے‘۔
فرح خان نے کہا کہ میں نے اذہان مرزا کو جو اس کی پیدائش پرنوٹ دیا تھا وہ ضائع نہیں ہوا ہے، وہ نوٹ اذہان کو اپنی فلم میں سائن کرنے کا معاوضہ تھا۔ اذہان مرزا کی جانب سے شرارتیں کرنے پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اذہان آپ کو آڈیشن دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ فرح خان نے اپنے وی لاگ میں ثانیہ مرزا سے کھانا بھی پکوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اذہان مرزا بالی ووڈ ثانیہ مرزا شعیب ملک فرح خان