خاتون کو مبینہ بلیک میل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پشاور:
پیکا ایکٹ کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ہے اور پشاور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت عمیر فرہاد نے نام سے ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ کو بلیک میل کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرنے میں ملوث ہے اور متاثرہ خاتون کے گھر والوں سے تاوان بھی طلب کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے مالیاتی اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ٹریس کیا گیا اور چھاپہ مار ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے گرفتار کر بلیک میل ملزم کو
پڑھیں:
پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور:ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔
بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے دوسرے متعلقہ اداروں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔