شعیب مختار : کراچی میں بدامنی  کے ذمہ دار مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین  آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

آفاق احمد کے خلاف جلاو,گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکامقدمہ درج کیا گیا تھا، آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیاگیا ہے کورنگی تھانے منتقل کیا جائیگامہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان کو کورنگی تھانے پہنچنے کی ہدایات  کردی گئیں ، مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی کابینہ کورنگی تھانے روانہ  ہوگئی ،مہاجر قومی موومنٹ کے جنرل سیکریٹری نے آفاق احمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، آفاق احمد کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیا گیا 

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

گزشتہ دنوں آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد لانڈھی میں ٹرک جلا دیے گئے تھے ،اور خوف کے عالم کے باعث ٹرانسپورٹرز نے شہر کے داخلی راستوں کو بند کردیا اور واٹر سپلائی کے ٹینکرز نے بھی شہر میں جانے سے انکار کردیا تھا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آفاق احمد

پڑھیں:

کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک ہی وقت میں ملزمان 2 جگہوں پر کیسے ہوسکتے ہیں؟، کیا یہ سپر مین ہیں۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سفیان نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی ہے، میں ٹھیک کردیتا ہوں۔

تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پولیس نے ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں دیے، جس کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ دیا جاسکے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف نیو کراچی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
  • شہرہ آفاق لیڈی ڈیانا اور ان کا المناک انجام
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار