Express News:
2025-02-20@20:13:06 GMT

لاہور: پتنگ بازی کے الزام میں 440 افراد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

لاہور:

پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 440 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار 664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کیخلاف 429 مقدمات بھی درج ہوئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔  

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی کہ پروایکٹیو پولیسنگ اپناتے ہوئے عادی پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں کیونکہ پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔  

دوسری جانب بھاٹی گیٹ پولیس نے آن لائن پتنگ فروخت کرنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہزاروں مالیت کی تیار پتنگیں اور 5 کیمیکل ڈور کے بڑے پنے برآمد ہوئے۔  

تحقیقات کے مطابق ملزم آن لائن کم مقدار میں آرڈر لے کر مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا تھا اور سامان کی منتقلی کے لیے گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا۔ ملزم پشاور سے مال لا کر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں خفیہ طور پر سپلائی کرتا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پتنگ بازی کے مطابق

پڑھیں:

ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق برطانوی جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ برطانوی سفارت خانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹرالر اور ڈمپر بے قابو؛ ٹکر سے مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • لاہور: ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کے دوران تہلکہ خیزانکشاف سامنے آگئے
  • لاہور؛ شہریوں کو بوگس چیک دینے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • سرگودھا: جائیداد کا تنازع، چچا نے دو بھتیجیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا
  • لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار
  • بولیویا،تیزرفتار بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے