تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پی ٹی آئی رہنماء کے وارنٹ گرفتاری سول جج مبشر حسن چشتی کی جانب سے جاری کیے گئے، فیصلے میں عدالت نے کہا کہ زرتاج گل متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں، زرتاج گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل پیر کو بھی نہیں ہو سکے، دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نہ عدلیہ کو چھوڑا نہ ہی صحافیوں کو چھوڑا ہے، یہ سیاسی ورکرز کو تو ویسے ہی دہشتگرد بنا کر پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت سے آئین، صوبے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت محفوظ ہے، آخر میں عدلیہ رہ گئی تھی، افسوس کی بات ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ، ججز اور تمام بنچز کو متنازعہ کردیا گیا، مسلم لیگ ن نے ملک کو کس نہج پر پہنچادیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وارنٹ گرفتاری جاری کے وارنٹ گرفتاری زرتاج گل کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم
راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے بلکہ انہیں بروقت ادائیگی، کھاد، بیج اور پانی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی نمایاں ہوئے اور ملکی گروتھ ریٹ 6.5 فیصد تک پہنچا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کسان اتحاد کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے، گندم کا ریٹ 5 ہزار روپے فی من مقرر کرے اور کسانوں کو وہ عزت اور حقوق دے جس کے وہ حقدار ہیں۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔