Islam Times:
2025-02-20@23:10:37 GMT

مراکش میں آنیوالی صیہونی وزیر کی گرفتاری کے لئے احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

مراکش میں آنیوالی صیہونی وزیر کی گرفتاری کے لئے احتجاج

قومی سیکرٹریٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مراکش کی سرزمین پر میری ریجیو کی موجودگی مراکش کے عوام کے جذبات کی صریح اشتعال انگیزی ہے، جو ہمیشہ فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب افریقی ملک مراکش کے وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک کی عدلیہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے پس منظر میں مراکش شہر میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مملکت کے دورے پر آنے والے اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو کو گرفتار کرے۔ مراکش میں نارملائزیشن کے مخالفین کی طرف سے قانونی کارروائی مراکش شہر میں ہونے والی روڈ سیفٹی سے متعلق چوتھی عالمی وزارتی کانفرنس میں اسرائیلی وزیر کی شرکت سے ایک روز قبل سامنے آئی ہے۔

نیشنل ایکشن گروپ برائے فلسطین کے نیشنل سیکرٹریٹ کے ایک بیان کے مطابق مقدمہ کی بنیاد، ریگیو پر اس کے مجرمانہ ماضی سے متعلق الزامات اور موجودہ صہیونی حکومت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بشمول جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اس کے کردار سے متعلق ہے۔ قومی سیکرٹریٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مراکش کی سرزمین پر میری ریگیو کی موجودگی مراکش کے عوام کے جذبات کی صریح اشتعال انگیزی ہے، جو ہمیشہ فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینی عوام کے آزادی اور انصاف کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

دریں اثنا مراکش کے وکلاء جنہوں نے نیشنل ورکنگ گروپ فار فلسطین کی جانب سے میری ریجیو کی گرفتاری کے لیے مراکش کے دارالحکومت میں اپیل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ اسرائیلی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کی قیادت وکیل خالد الصفیانی کر رہے ہیں جو کہ نیشنل اسلامک کانگریس کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں۔ ایڈووکیٹ الصفیانی نے رباط میں اپیل کورٹ سے خطاب میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مراکش کے حکام کل صہیونی وزیر کو جب وہ مراکش آئیں گے تو اسے گرفتار کر لیں گے، کیونکہ یہ ایک ایسے بین الاقوامی دہشت گرد کے داخلے سے متعلق ہے جو فلسطینیوں کا نام ونشان مٹانے کی درپے ہے، وہ سمجھتی ہے اچھا فلسطینی وہ فلسطینی ہے جو مر جائے یا اپنی سرزمین سے نکل جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگر اسے مراکش کی سرزمین میں داخل ہونے سے روکنے کے فوری حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو حکام گرفتاری کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔ میری ریگیو کا تعلق دائیں بازو کی لیکود پارٹی سے ہے۔ وہ 2009 میں اپنی انتہا پسند سیاسی گفتگو کے لیے مشہور ہیں۔ وہ قابض اسرائیلی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی چند خواتین میں سے ایک ہے۔ اس میں انہوں نے 25 سال تک خدمات انجام دیں۔ فوج کے اہم ترین عہدے پر فائز رہی۔ اس سے پہلے وہ ملٹری میڈیا سنسر شپ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراکش کے عوام کے

پڑھیں:

امریکا فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 

 

غزہ کی پٹی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی روانگی کی تقریب اردن کے شہر زرقا میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی حکومت کی جانب سے اردن کے راستے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد میں مجموعی طور پر 60 ہزار فوڈ پارسل شامل ہیں۔  اسرائیل نے اعلان کیا کہ اسے امریکہ سے تقریباً 1،800 ایم کے -84 بھاری فضائی بموں کی ایک نئی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔

امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بم فراہم کرنے کے جواب میں کچھ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ان کے کئی سالوں کے تجربے کی بنیاد پر امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے اور امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کو پناہ دی ہے اور اسرائیل کو امریکہ کی ریاست کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • امریکا فلسطین کا سب سے بڑا  دشمن ہے، فلسطینی عوام 
  • لاہور‘کراچی ‘اسلام آباد میں سگنل فری کوریڈورز بنا رہے ہیں ‘علیم خان
  • حماس نے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
  • سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • مغربی کنارے کا الحاق اور فلسطینی اتھارٹی کی تنسیخ، 10 صہیونی منصوبے
  • حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش
  • غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں.اسحاق ڈار
  • امریکی نے اسرائیلیوں کو فلسطینی سمجھ کر گولیاں مار دیں