راولپنڈی؛ گرفتاری کیلیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مارا، جس میں ایلیٹ فورس بھی شریک تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی محمد سہیل شدید زخمی جب کہ کانسٹیبل شہباز ریاض زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشن کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ اشتہاریوں کے ساتھ مزاحمت میں اہل کار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس دہرے قتل کے خطرناک اشتہاری ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔
ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ابتادئی اطلاعات کے مطابق پولیس نے دہرے قتل کے اشتہاریوں فاروق اور اعظم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا۔ دونوں ملزمان 2011 سے دہرے قتل میں مطلوب اور مفرور ہیں۔
دوسری جانب زخمی اے ایس آئی محمد سہیل کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گرفتاری کے لیے ملزمان کی
پڑھیں:
کیماڑی اورحیدری میں مقابلہ‘ 3زخمی ملزمان سمیت4 گرفتار
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حیدری مارکیٹ میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی .ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس مقابلہ اندرون الفلاح گراؤنڈ بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 3 ساتھی ملزمان فرارہوگئے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق زخمی گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی عرف چوچا سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 1پستول بمعہ میگزین اور موٹر سائیکل برامد ہوئی۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس اس حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی اور پاک کالونی پولیس کا اصفہانی محلہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا۔انچارچ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی راجہ خالد کے مطابق پاک کالونی اصفہانی محلہ میں پولیس مقابلہ ہوا۔پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اسٹریٹ کریمنل ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ زخمی ملزمان کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا گیا۔