Jang News:
2025-02-13@13:24:46 GMT

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے جعلساز گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے جعلساز گرفتار

—جنگ فوٹو

پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے احاطے سے جعل ساز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مزمل قریشی کے نام سے ہوئی ہے، اس کے قبضے سے جعلی آئی سی سی اور پریس کے کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے کیمرہ مین کے جعلی کارڈز بھی بنا رکھے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران کمانڈوز نے ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کیا ہے۔

مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ملزم کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسٹیڈیم کے احاطے سے پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز، شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
  • افغانستان کے اسپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
  • کراچی؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار