2025-04-19@04:39:04 GMT
تلاش کی گنتی: 914
«لاہور جم خانہ کے»:
(نئی خبر)
رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی، مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہدرہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی امیر نیاز احمد نوری کی شکایت پر 2020ء میں پی پی سی کی دفعہ 295 اے اور سی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مجرم نے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...
فوٹو: فائل لاہور میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات رونما ہوئے، مقدمات درج ہونے کے باوجود کسی بھی واقعے کا ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں 4 دن قبل 5 ملزمان نے دوائی لینے جانے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ باجوڑ: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد پتھر مار کر قتل، ملزم گرفتارڈی پی اوباجوڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہدرہ میں ملزم نے کپڑے کی سلائی کا کام سیکھنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم ریاض نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں خاتون کو پسٹل دکھا...
عثمان خادم :پی ٹی آئی کے عہدےداروں نے خاموشی سادھ لی ، نائب صدر پنجاب جلسے کے لیے اکیلے ہی پرجوش نظر آنے لگے تحریک انصاف میں آپسی اختلاف یا مشاورت کا فقدان واضح نظر آنے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر نے لاہور میں جلسے کے لئے درخواست پر درخواست دینی شروع کردی جبکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو چیمپئن ٹرافی کے ختم ہونے کا انتظار ہے ، ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد پاکستان تحریک انصاف نے 22مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کے لئےچیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست دیدی ،پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے اس پہلے ڈی سی لاہور کو جلسے...
ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کے سبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد سکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، آئینی بینچ
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے۔ سماعت میں دلائل دیتے ہوئے فیصل صدیقی نے کہا کہ کمانڈنگ آفیسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لئے درخواستیں دیں جن کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ...
ویب ڈیسک: ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور...
مسلم لیگ ن کی پنجاب میں جب جب حکومت آئی تو انہوں نے لاہور کے شہریوں کے لیے کوئی نہ کوئی نئی سفری سروس کا آغاز ضرور کیا۔ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے میٹرو بس اور پہلی اورنج لائن ٹرین چلائی۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہوریوں کے لیے ٹرام چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام‘ کے نام سے سال 2025 میں لاہور کو پہلی ٹرام کا تحفہ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پہلی ٹرام (ٹرین) چلانے کے لیے ایل ڈی اے نے اس کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے 8ویں میچ میں گروپ ’بی‘ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افغانستان انگلینڈ پاکستان چیمپئنز ٹرافی لاہور
پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) محسن نقوی دور میں لاہور میں تعمیر ہونے والا فلائی اوور ڈیڑھ سال بعد ہی استعمال کے قابل نہ رہا، صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ فیروزپور روڈ پر تعمیر کیے جانے والا "پاکستان برج" ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔(جاری ہے)
لاہور: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، پارلیمانی وفد آئندہ بجٹ آنے تک مسائل حل ہونے کا انتظار کرے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاوس لاہور میں مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ پارلیمانی وفد اور رہنماوں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وفد اراکین کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی کے اراکین کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جا رہی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام دنیا میں نظامِ انصاف کے آخری نمبروں پر پے۔ یہاں ایک مقدمہ میں پوری ایک نسل ختم ہو جاتی ہے۔ وہ آج وفاقی ٹیکس محتسب کی 25 سالہ خدمات کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وفاقی ٹیکس محتسب کا نظام اس خلاء کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ نہایت خوش آئند بات ہے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے میانوالی اور سکھر جیسے دور افتادہ علاقوں میں بھی دفاتر قائم کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 790روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
لاہور میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور دوست کے ساتھ دوست کی بدفعلی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت میں اوباش شخص نے خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم عامر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم عامر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا فرار ہوگیا۔ اسی طرح لاہور میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں داتا دربار کے علاقے...
جمعیت نے ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کی اجازت نہ ملنے پر ڈائریکٹر کیساتھ بدتمیزی کی، ڈائریکٹر نے سکیورٹی بلوا کر جمعیت کے کارکنوں پر تشدد کروا دیا، جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ جمعیت کے ڈائریکٹر عبدالقیوم کی معطلی تک دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی عبدالقیوم کو درخواست دی گئی کہ جمعیت یونیورسٹی میں ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘ کا انعقاد کرنا چاہتی ہے، جس کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نے اجازت دینے سے انکار کیا تو طلبہ نے عبدالقیوم کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ جس پر یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف نے بدتمیزی کرنیوالے آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم مجتبیٰ حسین اور زین شوکت کو تشدد کا...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دئیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے ،میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ میں حالات بہت ابتر ہیں،سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ،آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں سوچنا...
سٹی42:ترجمان موٹروےپولیس نے کہا لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر بارش ہورہی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ موٹروے ایم 3 پر لاہور سے سمندری ، قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی بارش ہے،رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بادل برس رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ہے،بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے، بارش میں احتیاط سے گاڑی چلائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں, اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم...
لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے واپس کردیا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس کو بیگ کی گمشدگی کے متعلق 15 کال موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کرلیا۔ پولیس کو بیگ برکت مارکیٹ کے پارکنگ ایریا سے ملا جس میں چیک بک، پاسپورٹ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ اوورسیز پاکستانی سید عدیل نے بیگ تلاش کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے شہری کا گم شدہ بیگ تلاش کرنے پر گارڈن ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
لاہور میں سمن آباد کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے نیو مزنگ میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے میں سرونٹ کوارٹر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔؎ پولیس نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزمان کون ہیں جلد ہی ملزمان کو سراغ لگالیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف ...
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب پاکستان ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، جو اگلے برس یکم سے 15 فروری تک کروانے کی تجویز ہے۔ ساؤتھ ایشین اولپمک کمیٹی کا اجلاس صدر پی او اے عارف سعید کی سربراہی میں کل لاہور میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے ساوتھ ایشین نیشنل اولمپکس کمیٹی کے وفود کی آمد جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین اولمپک حکام اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آرہے، وہ آن لائن اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گیمز کی ممکنہ تاریخوں اور انتظامات پر مشاورت اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ لاہور اور اسلام آباد کے ساتھ مختلف شہروں میں بھی یہ گیمز کرائے جانے...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس تین ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ مسلح ملزمان نے ڈاکٹر مختار حسین کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے مختلف مقامات پر گھمایا اور اسلحے کے زور پر بینک سے رقم نکلوانے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر سے تین موبائل فون اٹھائے اور رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں لے جاکر ڈاکٹر مختار کو ذہنی اذیت دیتے رہے۔ بعد ازاں ملزمان نے پرس اور اے ٹی ایم کے ذریعے پانچ لاکھ روپے نکلوائے۔ واردات کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے جبکہ وہ شہری کو ایف آئی آر درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں...
ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ میں محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قابض ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی 82 ایکڑ اراضی 1947 سے جرائم پیشہ عناصر کے قبضے میں تھی، جسے 14 دسمبر 2024 کو ایک گرینڈ آپریشن کے دوران واگزار کروا لیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کے باعث محکمہ جنگلات کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ محکمہ جنگلات نے واقعے کے بعد تھانہ محمود کوٹ میں 24 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کے خلاف...
لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد اتوار کی شام قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اثر چوہان نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز سرگودھا میں “نوائے وقت” کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور اردو روزنامہ “سیاست” اور پھر ایک پنجابی جریدہ چانن” نکالا۔ ان کی اہلیہ نجمہ اثر چوہان پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تاہم ان کی دوسری اہلیہ بھی انہیں داغِ مفارقت دے گئیں۔ جبکہ ان بیٹے اپنے اپنے...
لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا خواتین کا 3 رکنی ہاوس رابر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے امرسدھو سے گرفتار کیا، 2 خواتین اپنے بھانجے کے ساتھ بوستان کالونی میں واقع گھر میں کام کرتی تھیں۔ چند روز قبل خواتین گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔ تینوں ملزمان ضلع بہاولپور کے رہائشی ہیں اور 2 سال سے لاہور میں مقیم تھے۔ ملزمان میں صباء، فاطمہ اور بھانجا اسد اللہ شامل ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام سے...
لاہور (نیوز رپورٹر) سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور نوائے وقت کے کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد گزشتہ شام قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز سرگودھا میں نوائے وقت کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور اردو روزنامہ سیاست اور پھر ایک پنجابی جریدہ چانن نکالا۔ ان کی اہلیہ نجمہ اثر چوہان پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تاہم ان کی دوسری اہلیہ بھی انہیں داغ مفارقت دے گئیں۔ جبکہ ان کے بیٹے اپنے اپنے اہل...
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جا سکے۔ این سی اے کے طلبہ اور اساتذہ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو، کوئی قدرتی آفت ہو تو سب سے پہلے پوری قوم صرف اور صرف پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے اور پاک فوج نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس...
مرکزی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ ہم آج خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ پاک پروردگار نے آج ہم سے اہم کام سرانجام کروایا اور ملت کی دختران کی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ درحقیت جو سکون اور راحت خدمت انسانیت میں ہے، وہ اور کہیں نہیں، اللہ پاک اپنی مخلوق کی خدمت میں مصروف عمل رہنے والوں سے راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام دختران ملت اسلامیہ کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، دانشور، ڈاکٹرز، وکلاء اور سول سوساٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی وائس چیئرمین...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش...
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ڈی جی نے NCA لاہور کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور فراخ دلی سے گفتگو کی۔ طلبہ نے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے ان کے ذہنوں میں موجود پاک فوج کے حوالے سے شبہات بہت حد تک دور ہو گئے ہیں۔ DG اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان پروفیشنل گروپ کے نامزد صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے میدان مار لیا، 7 ہزار 50 ووٹ سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِمقابل عاصمہ جہانگیر انڈیپینڈنٹ گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 4 سو 60 ووٹ حاصل کر سکے۔ حامد خان گروپ نے مسلسل دوسری بار صدارتی انتخاب جیتا ہے، عبد الرحمن رانجھا 8 ہزار 2 سو 55 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر، فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 8 سو 33 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری، حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔...
لاہور (نامہ نگار) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف، اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے، کھانا اور تحائف پیش کئے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر وکلاء کی گہما گہمی کا منظر لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات برائے سال 2025-26ء پروفیشنل گروپ (حامد خان گروپ)کے ملک آصف نسوانہ کامیاب قرارپائے،عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کیلئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداورآصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتے والے پینل کو مبارک باد دی ہے۔ ٹیلی فون پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف نسوانہ ملک کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے فرخ الیاس چیمہ اور عبد الرحمان رانجھا کو بھی مبارکباد دی۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ وکلاء کا ریفرنڈم تھا، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے،...
لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 352 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔ جوس انگلس نے ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، میتھیو شوٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الیکس کیری نے بھی 69 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ مارنوس لبوشین 47...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔ اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔ سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب...
لاہور: حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ ہفتے کے روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل صدر کے عہدے کے لئے مدمقابل تھے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیداور آصف نسوانہ 7050 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرار پائے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 143 گیندوں پر 165 رنز بنانے والے انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل نے 2004 میں امریکہ کے خلاف 145 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ مزیدپڑھیں:ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق...
لڑکی کی موت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے لاہور میں ہیئر کے علاقے میں گھریلو ملازمہ عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق چھت پر جانے اور نیچے گرنے کی لڑکی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔لڑکی کی موت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت سے متعلق حقائق پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
لاہور : آئی سی سی چیمپئنزٹرافی ایونٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جس دوران امپائر کرس گیفنی کی طبیعت بگڑ گئی۔ آئی سی سی کے مطابق امپائر کرس گیفنی طبیعت ناساز ہونے پر گراؤنڈ سے چلے گئے جس کے بعدکرس گیفنی کی جگہ احسن رضا امپائرنگ کررہے ہیں۔ احسن رضا کے ساتھ دوسرے آن فیلڈ امپائر جوئیل ولسن ہیں جب کہ راشد ریاض میچ کے چوتھے امپائر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق...
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ،ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 30ہزار سات سو 63 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہورہا ہے، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا۔نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد...
لاہور: پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تحت پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے
لاہور: صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم منصورہ میں الیکشن کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu) نے ملاقات کی۔ ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu) بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء برطانوی...
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ سے مفصل گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور...
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم رابطے میں ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جار ہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر وزیبلٹی اور انڈیکیشن بہتر بنانے کے لیے اورنج اور گرین کلر کیا...
آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انگلش کپتان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سینیئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف ہمیشہ میچ چیلنجنگ ہوتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوس بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان میں کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں اور ہماری کوشش ہے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، جو بھارت میں پرفارمنس ہوئی اس کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔جوس بٹلر نے کہا...
لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ سی ٹی او...
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین...
لاہور: بارش کے بعد موٹرسائیکل سوار شہری اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں
لاہور چیمبر کے صدر ابوزر شاہ ٹریڈ باڈی الیکشن ترمیم احکامات کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں

لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا حکم کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ...
لاہو ر: صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8...

”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مستردکردی، ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ ورک پلیس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں،مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر کیپ انڈکس 2024کے مطابق دنیا کے 146ممالک میں پاکستان کا 145واں نمبر ہے،امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔ ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی...
اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ رات گئے اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور میں بھی موسم ہر لمحہ بدل رہا ہے، جہاں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کچھ دنوں سے گرم موسم اب پھر سرد میں تبدیل ہوگیا۔ ضلع چنیوٹ اور لالیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، جبکہ کوہ سفید پر برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ایبٹ آباد میں بارش جبکہ نتھیا گلی اور ایوبیہ میں برفباری کا سلسلہ...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے جبکہ گزشتہ روز شام سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں قدرے کمی آئی، بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔...
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلقہ رولز منظور ہو چکے ہیں، رولز بن چکے ہیں ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کوئی بھی کمرشل بلڈنگ تعمیر شروع نہیں کر سکتی، ممبران جوڈیشل کمیشن کی سی ٹی او لاہور کے ساتھ کرکٹ میچز میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، عدالت نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے رش والی جگہ پر مناسب پولیس اہلکار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے موجود ہونے چاہیے، جوڈیشل کمیشن نے پانی کو محفوظ بنانے اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد میں طویل عرصے بعد تیز بارش ہوئی ہے۔بدھ کی رات لاہور ، فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جبکہ کوہ سفید پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور: سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نوز اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پولیس نےمختلف ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے۔ پولیس کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب کی جعلی ویڈیوز بنائیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پروموٹ کرنے کے لیے ویڈیوز بنائی گئیں۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔ لاہور پولیس نے...
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے،...
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بادل کھل کر برس پڑے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے کالام میں پہاڑوں نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی۔ یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 25 فروری کے بعد بھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج برفباری اور بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 2 روز میں گلیات، مری اور...
لاہور،ہیلپ پوور وومن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کے تحت اچھرہ میںمظاہرہ کیا جارہاہے
ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ...
لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں
ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ...
ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے...
لاہور کی سیشن کورٹ سے دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس دوہرے قتل کے ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی پر لیکر آئی تھی، ملزمان کو بخشی خانے میں بند کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بخشی خانے سے فرار ہوئے۔ ذرائع نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیشن کورٹ کے تمام دروازے بند کردیے اورملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن سیشن کورٹ میں شروع کردیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون لاہور پہنچے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کے لاہورسے دبئی جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے وقت ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈکرا دیا، طیارے میں 150سے زائد مسافر سوا تھے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انجیئنرنگ ٹیم کراچی سے لاہور بھیجی جائے گی،انجینئرزکی ٹیم طیارے کی بوروسکوپک انسپکشن کرے گی۔ مزید :
لاہور: ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔ جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔
لاہور بورڈ نے امتحانات میں نقل کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اقدام اٹھایا ہے۔ لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس پر اب ایک خاص قسم کا بار کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ کے مطابق اس بار کوڈ کی مدد سے رول نمبر سلپ کو آن لائن کھولا جا سکے گا، جس سے جعلی امیدواروں کا سراغ لگانا ممکن ہوگا۔ خصوصی کیو آر کوڈ کی موجودگی کے باعث کسی بھی جعلی رول نمبر سلپ کا بنانا ناممکن ہو جائے گا۔ اس نئے نظام کے ذریعے امتحانات میں دھاندلی اور جعلی امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ اب تمام رول نمبر سلپس کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔
لاہور: پولیس نے رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 440 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار 664 پتنگیں اور 621 چرخیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کیخلاف 429 مقدمات بھی درج ہوئے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران سٹی ڈویژن سے 92، کینٹ سے 146، سول لائنز سے 28، صدر سے 28، اقبال ٹاؤن سے 56 اور ماڈل ٹاؤن سے 90 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قاتل ڈور اور پتنگوں...
احسن عباسی:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں. تفصیلات کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کی گئی۔ دوسری طرف کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی اڑان نہ بھر سکی۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
15فروری ایک بہت خوبصورت دن دیکھنے کو ملا۔ لاہور جم خانہ کی اپنی ایک بہت بڑی تاریخ ہے۔ اس کو لکھنے والے بڑے سیاستدان، بیوروکریٹس، سرمایہ کار، ٹریڈ سیاست کی بڑی کارپوریٹ کلاس پاکستان بھر کے بڑے لوگ جن کا تعلق چاروں صوبوں سے جڑا ہوا ہے وہ سب شامل ہیں۔ یہ دن اس لئے بھی خوبصورت تھا کہ یہ سالانہ انتخابات کا ماحول لے کر آتا ہے۔ ایک فروری کا ماہ گرمی اور سردی دونوں موسموںکا احساس دلاتے ہوئے امیدواروں اور ووٹرز کے جھرمٹ میں خاص کر ووٹ لینے اور ووٹ دینے والوں کے درمیان بہت ہی خوبصورت منظر بھی دیکھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ستمبر میں، میں نے ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کو بھی دیکھا۔ اگران انتخابات...

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور،عوامی رکشا یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2025ء) لاہور والے رواں موسم سرما کے اب تک کے سب سے تگڑے بارشوں کے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں، بارشیں اور برفباری کا باعث بننے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیاحتی علاقوں میں برفباری بھی ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی جس سے 19 سے 21 فروری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آئی ہے،سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین...
لاہور میں پہلی بار فری اسٹائل پولو میچز کے دوران چترال پولو ٹیم کے گھوڑے اچانک بیمار ہوگئے اور کپتان کے گھوڑے سمیت 2 ہلاک ہوگئے جبکہ 7 کو بدستور طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولو کے ممتاز کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کپتان چترال پولو ٹیم نے بتایا کہ چترال پولو ٹیم کے کھلاڑی گھوڑوں کو لے کر میچ کے لیے لاہور آئے ہیں، گزشتہ روز گلگت کے ساتھ میچ ہوا جس میں چترال کو کامیابی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو میچ سے پہلے اچانک گھوڑوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور 2 گھوڑے میچ سے بھی باہر ہوئے۔ ’میچ سے قبل گھوڑے اچانک...
تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ انسانی اسمگلر کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نصر کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اپنے بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے ایسا نہیں ہوتا، شرع میں بھی بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق...
عرفان ملک: عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عمران کشور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات میں بطور ڈی پی او قصور، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور نارووال شامل ہیں۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عمران کشور نے اپنے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے اور ادارے کی عزت و وقار...
موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حد نگاہ کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوںنے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے مری میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم سرگودھا شہر میں چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ فیصل آباد، جھنگ، قصور، لاہور ایئرپورٹ، سٹی، ملتان ایئرپورٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی میں بارش ریکارڈ ہوئی۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ23سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی...