لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔
ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
کامیاب اُمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے زبردست نعرے بازی کی اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے۔
نومنتخب صدر ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ بار اور بینچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، وکلاء کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتے والے پینل کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف نسوانہ ملک کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے فرخ الیاس چیمہ اور عبد الرحمان رانجھا کو بھی مبارکباد دی۔
بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وکلاء کا ریفرنڈم تھا، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے، امید ہے سب عہدیداران عدلیہ کی آزادی کے لئے کام کریں گے، وکلا کا شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ پی ٹی آئی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،پولنگ جاری

اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025.26 کے لئے پولنگ کا عمل جاری اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی صدارت اور سیکرٹری کی نشستوں کے لئے کانٹے مقابلہ ہے
سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کیلئے پولنگ ضلع کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں ہورہی ہے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا ۔ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران 2685 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،
صدارت کیلئے عبدالواحد قریشی اور سید واجد علی شاہ گیلانی، نائب صدارت کیلئے افتخار احمد باجوہ اور راجہ منظر علی کیانی آمنے سامنے ہونگے
سیکرٹری کیلئے چودھری منظور احمد ججہ اور قاسم نواز عباسی، جائنٹ سیکرٹری کیلئے عمران اشفاق اور ظاہر شاہ مدمقابل ہیں
ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے بشری طارق راجہ اور ڈاکٹر پلوشہ ایاز خان، فنانس سیکرٹری کیلئے فضل مولا اورمحسن علی عباسی کے درمیان مقابلہ ہے
ایگزیکٹیو ممبران کیلئے چودھری ذوالقرنین، منظوراحمد، شعیبہ اختر، نازش بی بی، محمد عمر مختار، راشدحنیف، طلعت رضوان، محمد عثمان، محمد عدنان حسین، ملک مظفر خان، سید صلاح الدین شاہ اور فاروق اقبال خان کے درمیان مقابلہ جاری ہے
ہائیکورٹ بار کے انتخابات کیلئے ضلع کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ لاہور ہائیکورٹ بارکے صدر منتخب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے
  • تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں دوسری بڑی فتح
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، فاتح کا اعلان ہوگیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا
  • لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں حکومتی گروپ کو شکست
  • لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات:میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری
  • اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،پولنگ جاری
  • لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میلہ کل سجے گا