آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب پاکستان ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا، جو اگلے برس یکم سے 15 فروری تک کروانے کی تجویز ہے۔
ساؤتھ ایشین اولپمک کمیٹی کا اجلاس صدر پی او اے عارف سعید کی سربراہی میں کل لاہور میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے ساوتھ ایشین نیشنل اولمپکس کمیٹی کے وفود کی آمد جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈین اولمپک حکام اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آرہے، وہ آن لائن اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں گیمز کی ممکنہ تاریخوں اور انتظامات پر مشاورت اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
لاہور اور اسلام آباد کے ساتھ مختلف شہروں میں بھی یہ گیمز کرائے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عدالتی اصلاحات پر پیشرفت، جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد متوقع
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلے ان کی اولین ترجیح ہیں اور عدالتی اصلاحات کو قومی ایجنڈا بنایا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز موصول ہوچکی ہیں، جنہیں زیر غور لایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم بھی عدالتی اصلاحات کے لیے تعاون پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔