پاکستان ریلوے نے لاہور کے مسافر خانے میں سگریٹ میں چرس بھرنے کے واقعے کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔
رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے کے لئے نرم کر رہا تھا۔
اس کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے ویڈیو بناکر وائرل کردی، وینڈر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام حقائق سامنے رکھ دیئے، لہٰذا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تردید کی جاتی ہے
آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ
ایس پی لاہور نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور اور اسکے مسافر خانے میں ایسی کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی جاری نہیں ہے،ریلویز پولیس ریلوے اسٹیشن لاہور کو ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی سے پاک رکھنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور لاہور لاہور لاہور لاہور
پڑھیں:
پشاور، فائرنگ کے واقعے میں اے ایس آئی صفی اللہ مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید
پشاور:تھانہ داودزئی کے علاوہ ناگمان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں بطور نائب انچارج ڈیوٹی دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) صفی اللہ کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ داؤد زئی کی حدود ناگمان میں کسی نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی صفی اللہ سکنہ ڈب ناگمان کو شہید کر دیا گی، مقتول اے ایس آئی اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 میں نائب انچارج ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔
پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی ہے۔