لاہور: پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر شوکاز نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم رابطے میں ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جار ہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر وزیبلٹی اور انڈیکیشن بہتر بنانے کے لیے اورنج اور گرین کلر کیا گیا تھا۔
پائلٹ پراجیکٹ پر کنٹریکٹر کمپنی نے مقامی مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا اور ایک سال کی مینٹینس گارنٹی دی۔ مقامی کمپنی ایک سال تک مفت پینٹ کی مرمت و بحالی اور بہتر کرنے کی پابند ہے۔
سوشل میڈیا پر پینٹ پر کروڑوں روپے لگنے کی خبروں کی تردید
بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کو ٹیسٹ رن کے طور پر کم قیمت پر بنانے کے لیے مقامی کمپنی کا مینوفیکچرڈ پینٹ استعمال کیا گیا۔ مقامی پینٹ کی ایک سال کی فری مرمت و بحالی کے ساتھ لاگت 153 روپے فی مربع فٹ جبکہ امپورٹڈ پینٹ کی لاگت1270 روپے فی مربع فٹ ہے۔ اگر پائلٹ منصوبے پر امپورٹڈ پینٹ استعمال کیا جاتا تو لاگت میں 8 سے 10 گنا اضافہ ہوتا۔ کنٹریکٹر نے بائیکر لین کے متاثرہ حصے پر پینٹ کا دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے پینٹ کا معیار جانچنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم پائلٹ پراجیکٹ کے پینٹ سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تمام پہلوؤں کا ٹیکنیکل مشاہدہ اور امپرومنٹ کی جا رہی ہے۔ پینٹ کے معیار کی بائنڈنگ کوالٹی کو بہتر کرنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی پینٹ بنانے والی کمپنی سے رابطے میں ہے۔
پائلٹ پراجیکٹ کی کنٹریکٹر کمپنی کو پینٹ کی مد میں تاحال کوئی بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ٹکنیکل کمیٹی کی رپورٹ اور پینٹ کا معیار جانچے بغیر کوئی بھی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بائیکر لین کمپنی کو پینٹ کی کے لیے
پڑھیں:
لاہور: صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار
—فائل فوٹولاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
آج صبح لاہور میں مال روڈ، گڑھی شاھو، مغل پورہ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، سمن آباد، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
قصور اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کی وجہ سے وہاں بھی موسم خوش گوار ہو گیا۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس کے علاوہ گجرات، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
خیبر پختون خوا میں بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔