سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز رپورٹر) سینئر صحافی، دانشور، شاعر اور کالم نگار اثر چوہان طویل علالت کے بعد اتوار کی شام قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق اثر چوہان نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز سرگودھا میں “نوائے وقت” کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور اردو روزنامہ “سیاست” اور پھر ایک پنجابی جریدہ چانن” نکالا۔
ان کی اہلیہ نجمہ اثر چوہان پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی کی رکن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی تاہم ان کی دوسری اہلیہ بھی انہیں داغِ مفارقت دے گئیں۔ جبکہ ان بیٹے اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہیں۔
اثر چوہان بااصول اور بےباک صحافی تھے انہوں نے صحافت ہی کو اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا۔ مرحوم مجید نظامی کے ساتھ ان کی خصوصی انسیت تھی جنہوں نے انہیں “شاعرِ نظریہ پاکستان “کا لقب دیا تھا۔ انہوں نے 90ء کی دہائی میں” نوائے وقت” میں اپنے کالم “سیاست نامہ” کا آغاز کیا اور اپنی زندگی کے آخری سانس تک وہ “نوائے وقت” کے ساتھ وابستہ رہے۔
ان کی عمر 86 برس تھی۔ وہ اپنی سوانح حیات مرتب کررہے تھے تاہم فرشتۂ اجل نے انہیں اس کی تکمیل کی مہلت نہیں دی۔ ان کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادوں کی برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان آمد پر ادا کی جائے گی۔ وہ گذشتہ3 سال سے 447 عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں مقیم تھے اور علالت کے باعث ان کی نقل و حرکت گھر تک ہی محدود ہوکر رہ گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اثر چوہان
پڑھیں:
پوپ فرانسس کی حالت نازک، آکسیجن دی جارہی ہے: ویٹی کن
کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔
پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ فرانسس کی حالت نازک ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔
ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں، پوپ چوکنا ہیں اور ذہنی طورپر بہتر ہیں۔
ویٹی کن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پوپ فرانسس اپنے عہدے سے دستبرار نہیں ہو رہے،اس بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ویٹی کن کے سینیئر عہدیدار کارڈینل پیرولین نے کہا کہ فکر مندی کی واحد بات پوپ کی صحت اور دوبارہ ویٹی کن واپسی ہے۔ پوپ سے مستعفی ہونے کے مطالبات بھی بے بنیاد ہیں۔