22 بھارتی ماہی گیر واہگہ کے راستے بھارت کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف، اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے، کھانا اور تحائف پیش کئے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی ماہی گیروں کو رہائی پانے
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
فائل فوٹووفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
پاکستان بزنس کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے پی ٹی آئی حکومت نے روکی اور اب اس کی لاگت دگنی ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسی سال حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ نئی حیدرآباد کراچی موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، ہم قلیل مدت میں ملک کو واپس ٹریک پر لائے ہیں۔