لاہور:

ہائی کورٹ نے  نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔

جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی درخواست خارج

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جاری شوکاز نوٹسزاور ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں تو عدالت کو بتائیں۔ وکیل صنم جاوید خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ضمانتی مچلکے کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے ہچکچا رہی ہے،ایک ہی وقت میں کیس میں تین کارروائیاں ٹرائل کورٹ نہیں کر سکتی، ٹرائل کورٹ نے صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے کینسل کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، لاہور ہائیکورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
  • پیکا قانون کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سینیارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی
  • لاہور ہائیکورٹ: صنم جاوید کی درخواست خارج
  • القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
  • ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دے دی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار
  • ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر