City 42:
2025-02-27@09:30:53 GMT

موسمی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد،  ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا 

اسلام آباد: مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مقیم 4 ممالک سے 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کو لانے والا خصوصی طیارہ آج اسلام آباد پہنچے گا۔
پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو لانے والے خصوصی طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو جرمنی، مالٹا، سائپرس اور آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے لیے پاکستانی سفارتی مشنز نے ایمرجنسی دستاویز جاری کیں۔
دستاویز کے مطابق خصوصی طیارہ جرمنی سے سائپرس اور پھر اسلام آباد پہنچے گا۔ جبکہ طیارے میں یورپی یونین کا وفد بھی تارکین وطن کے ہمراہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • موسمی خرابی: بالائی علاقوں کیلئے آج بھی 6 پروازیں منسوخ
  • مختلف ممالک میں غیرقانونی طور پر مقیم 106 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا 
  • فرانس کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی دوبارہ پروازیں شروع کرنیکی تیاریاں مکمل
  • موسمی خرابی: ملک کے بالائی علاقوں کیلئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار
  • موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل,کراچی ایئرپورٹ پر6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار
  • موسم کی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی