میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام کب چلے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مسلم لیگ ن کی پنجاب میں جب جب حکومت آئی تو انہوں نے لاہور کے شہریوں کے لیے کوئی نہ کوئی نئی سفری سروس کا آغاز ضرور کیا۔ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے میٹرو بس اور پہلی اورنج لائن ٹرین چلائی۔
اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہوریوں کے لیے ٹرام چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’شاپ اینڈ رائیڈ ٹرام‘ کے نام سے سال 2025 میں لاہور کو پہلی ٹرام کا تحفہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پہلی ٹرام (ٹرین) چلانے کے لیے ایل ڈی اے نے اس کی فزیبلٹی پر کام شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل ٹرام کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا اس میں کلمہ چوک سے مین بلیو روڈ، ایم ایم عالم روڈ، حسین چوک، حالی روڈ سمیت 10 مقامات شامل تھے اور ٹرام کا مکمل روٹ 11 کلومیٹر طویل تک رکھا گیا تھا اور ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر بعد اسٹاپ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، لیکن اب ٹرام کی نئی فزبیلٹی تیار کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک ٹرام چلائی جائے گی اور نہر کے دونوں اطراف روٹس بنائے جائیں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک 24 کلومیٹر طویل ٹریک پر یہ ٹرام چلے گی۔
ٹرام چلانے کے لیے ابتدائی طور پر 50 سے 60 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ٹرام کے ڈیزائن کے لیے فن لینڈ اور چائنا کا جدید ماڈل اسٹڈی کیا جارہا ہے۔ ٹرام کو قذافی اسٹیڈیم کے اندر خصوصی اسٹاپ اوور دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کی تیاری، سفر کتنا مختصر ہوجائے گا؟
ٹرام کب تک لاہور میں چلے گی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ ٹرام ایک سال کی قلیل مدت میں تیار کی جائے گی، اس پر کام جلد شروع ہو جائےگا۔ ٹرام ٹرین کے ٹھوکر سے ہربنس تک 13 سے 14 اسٹاپ بنائے جائیں گے۔ اس کی ٹکٹ کتنے کی ہوگی، اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر الیکٹرک، ہائبرڈ اور بیٹری پر چلنے والی ٹرام کو تجویز کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹاپ پنجاب حکومت ٹرام روٹ شہباز شریف لاہور مریم نواز میٹرو بس میٹرو ٹرین نئی سفری سہولت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاپ پنجاب حکومت روٹ شہباز شریف لاہور مریم نواز میٹرو بس میٹرو ٹرین نئی سفری سہولت وی نیوز مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
مسافروں کیلیے برُی خبر، اہم ٹرین بند
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین مسافروں کے لیے برُی خبر آگئی۔
آؤٹ سورس کی گئی سر سید ایکسپریس کی سروس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق کراچی سے راولپنڈی چلنے والی سرسید ایکسپریس کل سے معطل کی جارہی ہے۔ سر سید ایکسپریس ٹرین راس لوجسٹک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔
گزشتہ سال ستمبر میں سر سید ایکسپریس کو بحال کیا گیا تھا۔
ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی تھی جس میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور 1 اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل تھیں جب کہ 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ تھیں۔
ریلویز کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کی کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کر رہی تھی، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے، ٹرین میں مسافروں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر کی گئی، جب کہ ٹرین کے ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکتی تھی۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: بنگلا دیش کا نیوزی لینڈکو جیت کیلئے237 رنز کا ہدف