لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات:میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ آمنے سامنے ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44 ہزار 232 ہے جبکہ انتخابات میں 30 ہزار 763 رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار 287 خواتین اور 28 ہزار 476 مرد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابی عمل کے لئے سات پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ووٹنگ کے لئے 120 کمپیوٹر نصب کئے گئے ہیں۔
چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے 3 بار عمران خان سے اجازت لی: اپوزیشن لیڈر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ کے لئے
پڑھیں:
عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے، میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرزکے باوجود جج صاحب حمزہ شہباز کے وکیل اور آر او سے الیکشن نتائج مانگنے کو تیار نہیں، میں اپنے حلقے کے عوام کا حق لے کر رہوں گی۔