2025-04-03@13:45:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1112
«اور گورنر»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ویتنام کے سفیر Pham Anh Tuan اور پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر ( Haremana Fatou) نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روانڈا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے کاروباری حضرات، ویمن چیمبرز سے منسلک کاروباری خواتین اور اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر حریمانہ فاتو کی ملاقات میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ابو ذر شاد اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس مین روانڈا کو گیٹ وے بنا کر...
لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔اعلامیے کے مطابق بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے شہری غیر ضروری...
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے مختلف علاقوں میں 2 مارچ سے 4 مارچ تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 28 فروری کو اسلام آباد سے جاری موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق ضلع سکردو کے مختلف علاقوں میں دو مارچ سے چار مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگو کےعلاقے اورکزئی سما ماموزئی میں واقع مارکیٹ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ادھر کوئٹہ میں گیلانی روڈ پر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سے3 کلو دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ یاد رہے کہ کے پی کے شہر نوشہرہ میں نماز...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ مرحوم مولانا حمید الحق حقانی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔گورنر کنڈی نے جامعہ حقانیہ دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی...
کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورننس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر قیادت ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسری سینئر مینجمنٹ کورس میں کامیاب ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینئر مینجمنٹ کورس سرکاری افسران کی قائدانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور علم میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس قسم کے تربیتی پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ٹی ایم آر) ونگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تزویراتی سوچ اور...
نوشہرہ: صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے اور انسانوں جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے...
سوشل میڈیا اسکرین گریب سرگودھا کے وائلڈ لائف اسکواڈ نے چنیوٹ کے قریب سیلانوالی میں کارروائی کر کے ایک ریچھ کو بازیاب کروا لیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سرگودھا: محکمۂ وائلڈ لائف کی کارروائی، ریچھ برآمدترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی جھال چکیاں کے قریب کی گئی، 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پر وائلڈ لائف اسکواڈ کو شاباش دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع اور...
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سرگودھا کے نواح میں 16سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر کے متاثرہ لڑکی کا لیڈی ڈاکٹر سے میڈیکل کروایا گیا تو جنسی زیادتی یا تشدد ثابت نہ ہو سکا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواح میں 21 فروری کو 16 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے 24 فروری تک اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر دوشیزہ گھر پہنچ گئی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا اور متاثرہ لڑکی...
ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہو گی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے آج رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس ہوا، دوسری طرف سپارکو نے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ عرب میڈیا نے شیخ احمد یاسین شہید سے 1999ء میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ظلم و جبر کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور ظلم پر مبنی کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ شیخ احمد یاسین شہید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت غیر معینہ مدت تک نہیں رہتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جس...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر کھلاڑیوں کی اگلی سیریز میں بریک...
پاکستان میں خلائی تحقیق سے متعلق ادارہ اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہوسکتا ہے۔ سپارکو کے مطابق آج 28 فروری بروز جمعہ چاند نظر آنا مشکل ہے۔ پاکستان میں 29 روزے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو...
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ خٰبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند میدانی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پر سکتی ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 فروری 2025ء) بیک وقت بہت سے بحرانوں کا سامنا کرنے والے افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رواں سال 2.54 ارب ڈالر کے مالی وسائل درکار ہیں۔جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ان وسائل سے دیگر کے علاوہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے 78 لاکھ لوگوں کو بھی مدد مہیا کی جائے گی جو فی الوقت دنیا میں کسی جگہ بے گھر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ملک کو درپیش مسلح تنازع، قدرتی آفات اور وباؤں سمیت کئی طرح کے بحرانوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 12 لاکھ...
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
ایمل ولی خان : فوٹو فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کے لیے فروخت ہوتا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز کا...
ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کشمیر گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ رات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ دیر ،چترال، سوات، شانگلہ ،مردان، باجوڑ خیبر پشاور بنوں اور کوہاٹ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بالائی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور...
چین کی قیادت میں تیار کردہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے روبوٹ کے بین الاقوامی معیارات کا باقاعدہ اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و...
پنجاب فوڈ اتھارٹی — فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹسلاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔ اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے خاتمے سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی۔ 1999 میں ایک عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا: "اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے، اور ظلم پر قائم کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی۔" انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، جیسے انسان بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح ممالک بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ شیخ احمد یاسین نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ 21ویں صدی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر زرداری لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کی اندرونی کہانی کے مطابق صدر نے کہا کہ گورنر سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی کر کے ایکشن لینا ہے۔ گورنر پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے وہ بہتر ہیں، کام کر رہے ہیں۔ بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہو گا۔ ہر فورم پر اس کی نشاندہی کر چکا ہوں۔ صدر مملکت نے لاہور میں 5 مصروف دن گزارے۔ارکان نے صدر سے شکایت کی کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سُنتی۔ ایک ایڈیشنل سیکرٹری دیا گیا ہے...
کنشاسا(نیوز ڈیسک)شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق متاثرین علامات شروع ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ وباء پہلے 21 جنوری کو کانگو کے بولوکو میں شروع ہوئی تھی جو اب تک 419 افراد کو متاثر کر چکی ہے جن میں 53 اموات بھی شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب 3 بچوں نے چمگادڑ کھائی تھی اور ہیمرج بخار کی علامات کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ان کی موت ہوگئی تھی۔کانگو میں موجود ڈاکٹروں اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متاثرین میں علامات...
کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کیلئے بہتر تیاری کر سکیں۔ ایونٹ میں 50 سے زائد معروف بین الاقوامی اور قومی اداروں نے شرکت کی، جن میں آئی ٹی سیکٹر، بینکنگ، نیوی اور ایئر فورس جیسے اہم ادارے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیریئر ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور انچارج کیریئر گائیڈنس سفیان بجار بھی موجود تھے۔ کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں، چکن کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، انڈوں کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز قریب آتے ہی پنجاب میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں مصنوعی مہنگائی کو پنجاب حکومت ضلعی سطح پرکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہی ہے۔ چینی،کوکنگ آئل،گھی، دودھ دہی،گوشت ، انڈے ،بیسن ،دالیں،چائول،کھجور،ایل پی جی گیس سمیت بیکری اور سیب ،کیلا،انار،آلو ،پیاز،پالک،سبزمرچ،بیگن،سمیت پھل اور سبزیوں کی قیمتوں کی ریٹ لسٹیں غائب ،مارکیٹ اور بازاروں میں منافع خوروں اور ذخیزاندازوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلیے ،ایک ہفتے کے دوران...
شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین علامات شروع ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ وبا پہلے 21 جنوری کو کانگو کے بولوکو میں شروع ہوئی تھی جو اب تک 419 افراد کو متاثر کر چکی ہے جن میں 53 اموات بھی شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب تین بچوں نے چمگادڑ کھائی تھی اور ہیمرج بخار کی علامات کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ان کی موت ہوگئی تھی۔ کانگو میں موجود ڈاکٹروں اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متاثرین...
پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کو پانی کا حصہ نہ دینے کی شکایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد دھرنے بھی ہونگیں اور دمادمست قلندر بھی ہوگا، بھر ہم بتائیں گے کہ صوبائی حکومت کسانو ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں کو کیسے حق نہیں دیتی، ہم ان کو رلائیں گیں اور ان سے اپنا حق بھی لیں گیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر اتحاد پیدا کرلے،...
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہاوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انھیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی سیکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔ گورنر کا...
کراچی: کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کے ایم سی محکمہ فائربریگیڈ کے فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے بعد ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا ۔جس نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ایک اور اضافی فائر ٹینڈر بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔ایک فائر ٹینڈر نے گودام میں لگی آگ کو بجھادیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ یہ گتے کا گودام یے۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر گورنر ہاؤس پہنچے۔ صدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی نے پارلیمانی وفد کی قیادت کی۔ وفد نے صدر کو پنجاب میں درپیش سیاسی مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملے۔ صدر زرداری سے مخدوم احمد محمود نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے، پارلیمانی وفد نے صدر مملکت کو بتایا کہ انتظامی معاملات میں پیپلز پارٹی ارکان کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے معاملے میں بھی ترجیح...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ کراچی میں پاکستان بنکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بنکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004ء کے مقابلے میں 2024ء میں آدھے ہو گئے ہیں۔ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دئیے گئے۔ انھوں نے کہا فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ہے، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔ بنکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور سٹیٹ بنک، بنکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ بنکوں کو اپنے بزنس...
بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 17 سالہ نوجوان کی کامیاب سرجری کی ہے جو پیدائشی طور پر چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی دو اضافی ٹانگیں، جو اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں، کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور 28 جنوری کو AIIMS لایا گیا تھا۔ اضافی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی تھی اور یہ اس کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ آٹھویں جماعت تک پہنچنے پر اس نے تعلیم چھوڑ...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اپنے ایکسپوژر کو حکومت اور بڑے کارپوریٹ سیکٹر سے ہٹا کر چھوٹے قرض داروں اور ایس ایم ایز پر مرکوز کرنا ہوگا تاکہ پائیدار بزنس ماڈل اور منافع یقینی بنایا جا سکے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا بینکاری اور مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں...
مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے شہر کچہ پکہ میں قومی مرکز میں استقبال ماہ مبارک رمضان اور شہدائے قدس کی یاد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اہل بیت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان اور علماء کی زمہ داریوں کے عنوان سے قومی مرکز کچہ پکہ میں علمی سیمنار کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری نے خصوصی شرکت کی اور ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی کے علماء نے بھی...
وزارت پیٹرولیم کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو آتے ہیں، جن کےلیے اسٹوریج سہولت تک نہیں ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کو دی گئی بریفنگ میں وزارت پیٹرولیم کے حکام نے کہا کہ ہر ماہ 10 ایل این جی کارگو کی آمد اور ملک میں اسٹوریج سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کی گیس فیلڈز بند کرنے کےسوا چارہ نہیں۔سینیٹ کمیٹی کو ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ قطر اور ای این آئی کے ساتھ 2031ء تک ہونے والے معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10 کارگو آتے ہیں، انہیں دو تین دن سے زیادہ موخر نہیں کیا جاسکتا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گیس پاور سیکٹر کےلیے درآمد کی...
گورنر کے پی کی ترجیحات صرف اپنے آقاوں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام دنیا میں نظامِ انصاف کے آخری نمبروں پر پے۔ یہاں ایک مقدمہ میں پوری ایک نسل ختم ہو جاتی ہے۔ وہ آج وفاقی ٹیکس محتسب کی 25 سالہ خدمات کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں وفاقی ٹیکس محتسب کا نظام اس خلاء کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا یہ نہایت خوش آئند بات ہے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے میانوالی اور سکھر جیسے دور افتادہ علاقوں میں بھی دفاتر قائم کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے علاقے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 790روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے. نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے. عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں، سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے. پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے، کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں اسے گیند نظرنہیں آتی، اسی طرح جمہوریت...
ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے,اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہیں، صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر ایک خط وفاق کو صوبے کے حقوق پر بھی لکھ لیں جس میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی، سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے اور این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی کی استدعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر بیچارے کا ویسے بھی کوئی کام نہیں صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کا کردار آج کل محض ایک ڈاک خانے جیسا ہے، جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ...
جمہوریہ کانگو میں کشیدگی میں اضافہ، جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کانگو (آئی پی ایس )جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سمنوا تلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن...
جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) کے مشرقی علاقوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ جمہوریہ کانگو کی وزیر اعظم جیوڈتھ سُمنوا تُلوکا نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اس سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کی سکیورٹی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے، اور گزشتہ ماہ سے اب تک 7 ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں، جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد کو بغیر شناخت کے دفن کر دیا گیا جبکہ 1500 لاشیں اب بھی مردہ خانوں میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ کانگو...
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کردی۔ یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اور 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ ترجمان سپارکو نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوسکتا ہے کیوں کہ وہاں 28 فروری...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔ میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔ آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کون جیتے گا! ہندو بابا کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی بابا نے کہا تھا کہ "میں...
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارشیں ہو سکتی ہیں 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ برف باری بھی متوقع ہے۔ ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد...
ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ کیا پھر سے چاند کا تنازع شروع ہونے والا ہے پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ پاک...
کراچی: رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے رمضان المبارک 1146 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری...
(سبحان اللہ)سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 140 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا ۔ مزید :
دنیا بھر کے مسلمان 2030 میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا ہر 33 سال بعد ہوتا ہے، اور اس کی وجہ قمری سال کا شمسی سال سے 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔ دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق، قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان المبارک آیا تھا، اور...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم اور صدر کو خط لکھ دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے "بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ" رکھنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 21 جون 2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملک و قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف تھا۔ بعدازاں، 9 اگست 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی...
مغربی ہوائیں ملک میں داخل۔ بارشوں کا نیا سپیل برسنے کو تیار۔ آج شام سے برسات ہوگی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان۔ بالائی وادیوں میں برفباری متوقع۔ محکمہ موسمیات نے 2 مارچ تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک کے بیشتر مقامات پر آج شام سے بادل برسیں گے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کی نوید سنادی گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونےکاامکان ظاہرکردیاشمالی علاقوںمیں برفباری کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں آج24فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں25فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں25فروری سے2مارچ تک شدید بارشیں اور برفباری کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں24فروری سے26فروری تک بارش...
واشنگٹن: اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فوراً بند کریں اور ان علاقوں سے انخلاء کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔ سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے۔ مشرقی کانگو میں باغی گروپ M23 کے دستے بُوکاوُو شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔ قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج سے کہا گیا ہے کہ وہ M23 کی حمایت بند کریں اور فوری طور پر عوامی جمہوریۂ کانگو سے انخلاء کر لیں۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے...
چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ شدید مایوس ہیں اور ٹیم سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سامنے آگئے اور لب کشائی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔ انہوں نے کہاکہ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہے لیکن قومی ٹیم ٹورنامنٹ کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہاکہ جب قومی ٹیم...
راولپنڈی : گورڈن کالج راوالپنڈی کے سابقہ طالب علموں کی المنائی گورڈونین اون کے زیر اہتمام آ رگنائزرز میاں اکرم فرید سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف ، کہکشاں نجمی، امریکہ میں مقیم ملک قدیر ، ملک محمد اقبال شیرازی نے گزشتہ دنوں اپنی مادر علمی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اولڈ گارڈونین جو اہم سرکاری و سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نے شرکت کی جن میں 1957 میں گورڈون کالج جوائن کرنے والے وزیر اعظم کے سابق مشیر اورسابق سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن اکرم شیخ، سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر ، وزیراعظم کے سابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگو میں ایم 23 تحریک کی طرف سے کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور شمالی اور جنوبی کیوو میں اس کی پیش قدمی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم 23 کی کارروائیاں روانڈا کی دفاعی افواج کی حمایت سے جاری ہیں اور تحریک کے گوما شہر پر قبضے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔کونسل نے اپنی قرارداد میں، جس کی تمام پندرہ ارکان نے تائید کی، فیصلہ کیا کہ ایم 23 فوری طور پر جنگی کارروائیاں بند کرے اور گوما، بوکاوو اور ان تمام علاقوں سے دستبردار ہو جائے...
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے دوران بیروت میں اسرائیلی جنگی جہازوں کی پروازیں جاری رہیں۔ بیروت کے کمیل شمعون اسٹیڈیم میں ایک ملین سے زیادہ افراد نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران شہدا کی ارواح سے الہام لیتے ہوئے جراتمندانہ انداز میں الموت لاسرائیل اور لبیک یا نصر اللہ کے پرزور نعرے لگائے۔ اس لمحے کی ویڈیو حاضر خدمت ہے۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو رہا ہے میاں مٹھو کے نام سے مشہور طوطے نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔میچ سے قبل کئی حلقوں سے پاکستان کی جیت کی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ایک طوطے میاں نے بھی اس میں انٹری دی ہے اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔طوطا جس کو گھروں میں پال کر عرف عام میں میاں مٹھو کا نام دیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نجومیوں کے پاس تو لوگوں کی...
—فائل فوٹو اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 6 ہزار سے زائد ڈور اور کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ، پتنگ کی فیکٹری پر چھاپا، 5 افراد گرفتار گوجرانوالہ میں پتنگیں بنانے والی فیکٹری پرپولیس... ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ پتنگ فروشی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام پر رکھنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب حرکت قرار دیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، وزیر اعلیٰ اس صوبہ کی شناخت مٹانے اور صوبہ کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ارباب فیملی کا پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر سٹیڈیم کا نام رکھنا...
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہےترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی ہے، اسی طرح 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور: فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش...
گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور لگن سے کھیلیں کیونکہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ملک کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ہمارے سر کا تاج...
محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مزید پڑھیں؛ پشاور کے ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں لیکن ان کی دعائیں اور دل پاکستان اور بھارت ٹاکرے پر ہے۔ انہوں نے کہا ’اگر ہماری ٹیم جیتتی ہے تو میں اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کررہا ہوں۔‘ ’ایسا نہیں ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ہارتی ہے تو ہم اسے اپنے دل سے نہیں لگائیں گے۔ یہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دعا کر رہی ہے۔ ان شااللہ تعالیٰ جیت کی امید کے ساتھ آج ہماری ٹیم قوم کا سر فخر سے بلند...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا...
کراچی: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق شمالی اور پہاڑی علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں 25 فروری تا 2 مارچ بارش اور برف باری متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اور اس کے بالائی علاقوں میں 24 تا یکم مارچ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق خیبر پختونخوا اور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔ ’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔ مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس...
گورنر سندھ نے اوورسیز پاکستانیوں کے اتحاد اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی قوت بخشی، برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اپنے آبادی وطن کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی پاکستان کے سفیر ہیں، انہیں چاہیئے کہ قانون کی پاسداری کریں اور اپنی شناخت کو پاکستان کے لئے باعثِ فخر بنائیں، سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی ترسیل نہ مہذب معاشرہ کی علامت ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے برمنگھم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 ) پاکستان کے پاور سیکٹر میں غیر موثر ٹیرف اور کراس سبسڈیز صارفین پر بوجھ ڈالتی ہیں اور بجلی کی طلب کو مسخ کرتی ہیں پائیدار اور موثر توانائی کے مستقبل کے لیے ٹیرف کو معقول بنانے اور گورننس میں اصلاحات کی ضرورت ہے.(جاری ہے) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں توانائی کی ماہرعافیہ ملک نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پاور سیکٹر بنیادی طور پر ٹیرف کا ایک غیر موثر ڈھانچہ اور ایک ناقص انتظام شدہ پالیسی فریم ورک کی وجہ سے مالی اور آپریشنل چیلنجوں کے جال میں الجھا ہوا ہے ملک کی 45,000 میگاواٹ کی نصب صلاحیت نمایاں طور پر 30,000میگاواٹ کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز کنفیڈریشن کے منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد باد پیش کرتا ہوںامید ہے کہ آپ پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔آجر اور آجیر کو ایک دوسری کی مشکلات کا احساس ہونا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کیمسلسل کوششوں اور سخت فیصلوں سے ملکی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے۔۔دو سال پہلے ہرروز ملک کے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھیحکومت کے بعض سخت فیصلوں کا بوجھ سرکاری ملازمین پر بھی پڑااگر پاکستان ڈیفالٹ کر...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی یپیشگوئی سے شائقین کرکٹ حیران کردیا ہے۔ بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیشگوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئینز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: شاہین کے ایکشن میں غلطی ہے، مگر کہاں؟ عامر کا انکشاف مہاکمبھ میلے کے...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلان کردیا۔ برمنگھم کی جامع مسجد میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولے جائیں گے جن کے ذریعے سندھ میں بسنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور ان کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی میں انکی خدمت کیلیے حاضر ہوں۔ انہوں نے مزید...
صوبائی حکومت نے سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں گورنر سندھ کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء جو وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے پیش کیا، اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود پاس کر ڈالا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ جن لوگوں نے احتجاج کیا اُن میں سے کسی نے بل کو پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی۔ آئندہ ہر قابل و اہل شخص یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگ سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں چانسلر جو گورنر ہوا کرتا تھا یہ گراں قدر عہدہ وزیراعلیٰ کو دیا اور اب رہی سہی کسر سب سے اعلیٰ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...