امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی ٹی تربیت فراہم کر کے انھیں روزگار کے ذرائع فراہم کریں گے، آئی ٹی یونیورسٹی بنا کر تمام بڑے شہروں میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ بنوقابل کا دائرہ کار گھریلو خواتین تک پھیلا کر انھیں بھی آئی ٹی کی تربیت فراہم کریں گے۔افتتاحی تقریب میں ہزاروں بچوں اور بچیوں نے ٹیسٹ دیا۔ کامیاب ہونے والوںکو کمپیوٹر اور آئی ٹی سے آگاہی کے مختلف کورسز مفت کرائے جائیں گے۔ سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن سید وقاص انجم جعفری، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا، ریجنل صدر الخدمت خالد احمد شیخ، الخدمت فاؤنڈیشن کے دیگر ذمے داران سمیت معروف سماجی شخصیات، انفلوئنسرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں 20کروڑ ایسے افراد ہیں جن کی عمریں 40سال تک جبکہ 30سال کی عمر کے 65فیصد افراد ہیں، ہیومن کیپیٹل کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ معیشت مضبوط نہ ہو اور ملک ترقی نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ وسائل پر 2فیصد اشرافیہ قابض ہے، یوتھ کو آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب نہیں، انھیں جان بوجھ کر مایوس کیا جاتا ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات عام ہے، عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، حکمرانوں نے نوجوانوں کو تعلیم سے دور کیا، تعلیمی نظام طبقاتی اور استحصالی ہے، حکمران طبقہ کو مجبور کرنا پڑے گا کہ تعلیم خیرات نہیں عوام کا حق ہے، ملک میں ایک نظام، ایک نصاب اور ایک زبان چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کو2ہزار ارب اس بجلی کی مد میں دیے جو کہ انھوں نے بنائی بھی نہیں، کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کی فیس معاف کر دی جائے تو یہ 570ارب بنتا ہے، قابض حکمران کروڑوں نوجوانوں کو 570ارب نہیں دے سکتے چند آئی پی پیز مالکان کو2ہزار ارب دے دیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے اپنے تئیں بھرپور کاوش کر رہی ہے، اللہ کی تائید اور عوام کی حمایت سے اقتدار ملا تو اس پورے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں گے، وسائل پر ہر شہری کا حق ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بنوقابل کا دائرہ کار چاروں صوبوں میں پھیلا دیا ہے۔ نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بھی شروع کریں گے۔ انھوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ بنوقابل کے ایمبیسیڈر بنیں، یہ پروگرام ملک میں آئی ٹی کا انقلاب برپا کرے گا، اس پروگرام کے ذریعے کورسز کرنے والوں کا انڈسٹری اور انٹرنیشنل آئی ٹی فرمز سے رابطہ کرائیں گے تاکہ انھیں بہترین روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ انھوںنے کہا کہ لاہور میں بنوقابل پروگرام میں 80ہزار نوجوانوں نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرایا، گوجرانوالہ کے بعد شیخوپورہ اور اس کے بعد دیگر شہروں میں پروگرام کو وسعت دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نوجوانوں کو فراہم کر کریں گے ا ئی ٹی

پڑھیں:

18 کو ملتان اور  20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو ملتان اور  20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ 

حافظ نعیم الرحمن لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کررہا ہے, نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی انتقام لیں گے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہادیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا وہ صرف بمباری سے بچوں خواتین، صحافیوں کو قتل کر سکتا ہے، اسرائیل جب آگے بڑھتا ہے تو ان کے فوجیوں کو جہنم واصل کیاجاتا ہے۔ 

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے، وزیر اعظم صدرآرمی چیف کو کہتا  ہوں جب بچے و خواتین  قتل ہورہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے تو تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گا، عرب حکمرانوں یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیاء کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو، پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے۔ 

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو ملتان اور  20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • غزہ کا المیہ، امیر جماعت اسلامی نے ایران سمیت مسلم حکمران کو خط لکھ دیا
  •  وزیراعلی پنجاب خاتون ہیں، انھیں احتجاج کرنے والی خواتین کا کیوں خیال نہیں؟ حافظ نعیم الرحمن 
  • جہاد کافتویٰ آچکا،نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کاحساب لیں گے ،حافظ نعیم
  • اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان
  • 18 کو ملتان اور  20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن
  • جماعتِ اسلامی 13 اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریگی: حافظ نعیم
  • غزہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ، حافظ نعیم، آج ملک گیر مظاہروں، ریلیوں کا اعلان  
  • حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ ہوگا
  • ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی