پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اور 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
ترجمان سپارکو نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوسکتا ہے کیوں کہ وہاں 28 فروری کو چاند آنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق عیدالفطر 31 مارچ کو ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان
واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان پیشگوئی تاریخ رمضان المبارک رویت ہلال کمیٹی سپارکو عیدالفطر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیشگوئی تاریخ رمضان المبارک رویت ہلال کمیٹی سپارکو عیدالفطر وی نیوز رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے مطابق کا چاند
پڑھیں:
رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
لاہور (نیوزدیسک) رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے،سندھ حکومت نے بھی نئے اوقات کار جاری کر دیئے۔رمضان المبارک میں اسکولوں میں پڑھائی صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گی اور چھٹی دن ایک بجے ہو گی،جمعتہ المبارک کے دن دوپہر ساڑھے بارہ چھٹی ہو گی۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 8بجے شروع ہو کر ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے سے 4 بجے تک ہوگی،جمعہ کے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔
دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی، دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 بج کر 45 سے شروع ہو گی اور 2 بج کر 45 منٹ تک رہے گی، سنگل شفٹ صبح آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک ہو گی۔
جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگی، صوبہ سدھ میں سنگل شفٹ 8 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی جبکہ ڈبل شفٹ 11 بج کر 45 منٹ سے شروع ہو گا سوا ایک تک رہے گی۔