گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیریئر ایکسپو کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کیلئے بہتر تیاری کر سکیں۔ ایونٹ میں 50 سے زائد معروف بین الاقوامی اور قومی اداروں نے شرکت کی، جن میں آئی ٹی سیکٹر، بینکنگ، نیوی اور ایئر فورس جیسے اہم ادارے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیریئر ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور انچارج کیریئر گائیڈنس سفیان بجار بھی موجود تھے۔ کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کیلئے بہتر تیاری کر سکیں۔ ایونٹ میں 50 سے زائد معروف بین الاقوامی اور قومی اداروں نے شرکت کی، جن میں آئی ٹی سیکٹر، بینکنگ، نیوی اور ایئر فورس جیسے اہم ادارے شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو تعلیمی مرحلے کے دوران ہی روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ تعلیم کیساتھ ساتھ عملی تجربہ بھی حاصل کر سکیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہمیں اپنی یونیورسٹیوں کو عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام یونیورسٹیوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے انکوبیشن سینٹرز قائم کریں گے تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے خواتین کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم وومین امپاورمنٹ پر کام کر رہے ہیں، کیونکہ خواتین کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ انہوں نے طلبہ کو اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ دو ہفتوں میں جی سی یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر بھی آ جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی اور سکلز سیکھنے کی طرف توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیریئر ایکسپو کا فراہم کر انہوں نے کر سکیں کہا کہ
پڑھیں:
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے،
اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ کر رہا ہے ،
نئے دور میں سبز ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے ، اور چین کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر انسان اور فطرت کے مابین مشترکہ طور پر کمیونٹی آف لائف کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے وژن کا منتظر ہے۔