Express News:
2025-02-24@05:01:02 GMT

سلامتی کونسل کا کانگو میں فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

واشنگٹن:

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریۂ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فوراً بند کریں اور ان علاقوں سے انخلاء کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔

سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے۔

مشرقی کانگو میں باغی گروپ M23 کے دستے بُوکاوُو شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔

قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج سے کہا گیا ہے کہ وہ M23 کی حمایت بند کریں اور فوری طور پر عوامی جمہوریۂ کانگو سے انخلاء کر لیں۔

اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بِنتؤ کیئِتا نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ M23 گروپ ممکنہ طور پر دارالحکومت کِنشاسا کی طرف پیش قدمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملکی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے،شاہد خاقان عباسی

میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگر
کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہے ، ہماری بدقسمتی ہے ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، مغربی ممالک میں غزہ کے معاملے پر بھرپور انداز میں آواز اٹھائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • روانڈا کانگو میں M23 تنظیم کی مدد بند کرے، سلامتی کونسل
  • راولپنڈی میں مشروب ساز فیکٹری میں آگ لگ گئی
  • کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے
  • ملکی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے،شاہد خاقان عباسی
  • ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی
  • روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر
  • کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی
  • کانگو: روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں کا جنگ بندی کا اعلان
  • کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار