2025-01-22@05:01:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2344

«کاروبار فنانس اسکیم»:

(نئی خبر)
    وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ دے دیا۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا...
    تعزیتی اجتماع سے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی، آغا باقر کاظمی، شیخ علی محمد، شیخ علی نقی، شیخ کرامت و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی کا سیاسی، مذہبی، اخلاقی، سماجی، دفاعی اور دینی میدان میں اور علاقے میں اتحاد بین المسلمین اور قیام امن کے لیے کردار نمایاں رہا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی...
    شہید رضوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے تعزیتی اجتماع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاست کا رویہ ملت جعفریہ کے ساتھ ٹھیک نہیں رہتا، حکومتی عہدوں، تعیناتیوں، تقرریوں اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی ملت جعفریہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، آئندہ حکومتی عہدوں، وزراء، انتظامی آفیسران اور سیکریٹریز کو آبادی کے تناسب سے تقسیم نہ کیا گیا تو اب ہم خاموش نہیں رہیں گے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کی تقریب کی جھلکیاں شہید ضیاء الدین...
    سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معذرت کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کےحق میں ہے، ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں اور ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں زیادتی کا بازار گرم ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا دہشتگرد بھی ہم بن گئے، بانی پی ٹی آئی کو سزا...
    کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کردہ تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ منحرف ہوجائے تو اسے شوکاز نوٹس جاری کرنا ضروری ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن یا ٹربیونل پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا جائزہ لے کر اس کی تصدیق کرتا ہے، پارٹی ہیڈ کے ڈکلیئریشن کا تنازع ہو تو اسے فریقین سول کورٹ میں طے کر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن حقائق کا خود سے جائزہ نہیں لے سکتا۔ کسی جماعت میں شامل ہوتا تو سامنے اعلان کرتا، عادل بازئیکوئٹہ...
    عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں اپنا موقف تیار کرنے کی خبر بےبنیاد ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت میں ہیں۔ حکومتی کمیٹی میں شامل جماعتیں اپنی اپنی قیادت سے رہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی...
    فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوتے ہی متاثرین کو ان کے علاقوں کو بھجوایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہخیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ فریقین کی مرضی سے بگن میں 8 بنکرز کو گرایا جا چکا، اگلا امدادی قافلہ آئندہ 3 روز میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاراچنار جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا...
    ممبئی : معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم "پنجاب 95" کا طویل انتظار کے بعد ٹیزر جاری کر دیا ہے۔  ٹیزر کے ساتھ دلجیت نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا: "پوری فلم، بغیر کٹ کے" اور ساتھ میں ہیش ٹیگ #ChallengeTheDarkness کا استعمال کیا۔ فلم کے ہدایتکار ہنی ترہان اور پروڈیوسر رونی سکریوالا ہیں، جبکہ یہ فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ "پنجاب 95" سکھ حقوق کے سرگرم کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے پنجاب پولیس کے ہاتھوں ہونے والے 25,000 سے زائد غیر قانونی قتل، گمشدگیوں، اور خفیہ جلانے کے کیسز کو بے نقاب کیا۔ فلم میں دلجیت نے کھالرا کا کردار ادا کیا...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کے  پی  اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔  مریم نواز نے کہا کہ اہل ۔محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم...
      چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا، ہان زنگ واشنگٹن : چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل، یو ایس چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔پیر کے روز ہان زنگ نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کی حمایت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں شراکت دار اور استفادہ حاصل کرنے والی ہے۔ چین غیر متزلزل طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دے گا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم کیسے پکڑا گیا؟ ملین ڈالر سوال کا حیران کن جواب مل گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملےکا مبینہ ملزم پراٹھے اور پانی کی بوتل کی آن لائن ادائیگی کی وجہ سے پکڑا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد نے ورلی میں ایک اسٹال سے پراٹھا اور پانی کی بوتل لینے کے بعد گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی۔ جس سے پولیس کو اس تک پہنچنے کا سراغ ملا۔ پولیس نے ملزم کے موبائل نمبر کو ٹریس کیا اور لیبر کیمپ کے قریب گھنے جنگل سے اسے گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ واقعے کی صبح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم کردی ، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہرقائد کے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈزکے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ڈی جی نادرا احتشام شاہد نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کراسکیں گے، سہولت سے استفادے کیلئے 1ہزار روپے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں اکثر رکاوٹوں...
    حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔
      بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ذمہ دار افراد اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ اس تہوار کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ نے تمام جمہوری جماعتوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں ہم نے معاشی اور سماجی ترقی...
    فیصل چودھری(فائل فوٹو)۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی نے واضح کردیا ہے کہ مذاکراتی عمل کا ان کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا مذاکرات ملک کے وسیع تر مفاد میں ہو رہے ہیں، حتمی نتیجے پر پہنچنے چاہئیں۔ فیصل چودھری نے کہا کہ اپنے کارکنان کیلئے کوئی رعایت نہیں مانگنا چاہتے، بس فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ انھوں نے کہا چیف جسٹس اور سربراہ آئینی بینچ کو بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ خط لکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے بانی نے کہا القادر یونیورسٹی نواز خاندان کے ہتھے چڑھنے نہیں دیں گے، فیصل چودھری مذاکرات ناکامی...
    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔  ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5 سالہ نجکاری پروگرام کے...
    جامعہ کراچی: فوٹو فائل بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کنٹیکچول کر دینا پیپلز پارٹی جیسی جمہوری جماعت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے جسے خود اس کے اندر سے سپورٹ حاصل نہیں۔ بیوروکریٹ وائس چانسلر...
    بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔ حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔ ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا ہے...
    بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملہ، ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکاز نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری...
    ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
    احساس کمتری ایک نفسیاتی کیفیت ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم خود کو دوسروں سے کمتر یا ناکافی سمجھتے ہیں۔ یہ عام طور پر ماضی کے تجربات، منفی تربیت، سماجی دباؤ، یا اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا غلط اندازہ لگانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ہم اس وقت تک احساس کمتری کا شکار رہیں گے جب تک ہم اپنی سوچ، رویے، اور خود کے بارے میں نظریے کو تبدیل نہیں کریں گے۔احساس کمتری کوئی پیدائشی چیز نہیں ہے، بلکہ یہ وقت اور حالات کے تحت ہماری ذہنیت میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر ہم اس کا سامنا کرنے اور اسے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کریں گی تو یہ ہمارے ذہن اور زندگی پر قابض رہے...
    حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ...
    پنجاب حکومت نے آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف 30 جنوری سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں مقررہ تاریخ کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کا آغاز کریں گی اور 30 جنوری کے بعد صوبے بھر میں ان گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی جائے گی۔ ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے پہلے تمام گاڑیوں کے انسپکشن سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں۔  مراسلے میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تمام محکموں کے افسران گاڑیوں کی انسپکشن کو مکمل طور پر یقینی بنائیں۔
    جرم کی دنیا بڑی گہری ہے، انسانی تاریخ کے آغاز سے ہی جرائم کے آثار ملتے ہیں، مگر مجرم کو انصاف کی گرفت میں لانے کا نظام یعنی قانون نافذ کرنے والے ادارے قدیم چین کی تاریخ میں قائم ہوتے نظر آتے ہیں۔ انسانی تاریخ کے قدیم دور سے قدیم چین میں ‘پریفیکٹس’، بابل میں ‘پاقودوس’، رومن سلطنت میں ‘ویجیلس’ اور قدیم مصر میں ‘مدجائے’ جیسے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نظام ملتے ہیں۔ یہ تاریخ کے وہ ادوار ہیں جن میں بحث یہ نہیں تھی کہ نظام ٹھیک ہے یا غلط، بلکہ بحث یہ تھی کہ نظام ہے یا کہ نہیں۔ مندرجہ بالا نظاموں نے جرائم اور مجرم کی تعریف بیان کی اور جرم کو قابل سزا عمل...
    لاہور: پاکستان کے بھارت کے مابین تناؤ اور کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کے طلباء کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کلینڈر کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ پینٹنگز کے علاوہ، امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات بھی شامل ہیں۔ پاک بھارت امن کلینڈر 2025 کا اجرا گزشتہ روز بھارتی شہر گڑگاؤں میں کیا گیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں پاکستان میں بھی امن کلینڈر کے اجرا کی تقریب ہوگی۔ پاک بھارت امن کلینڈر کا اجرا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم آغاز دوستی کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق امن کلینڈر کے اجرا کے موقع پر ’’پرامن...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر جیل کمرہ عدالت میں دستخط کئے گئے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال قید اور 10روپے جرمانے جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پی ٹی آئی مطالبات پر موقف تیار کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، عرفان صدیقی  مزید...
    القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کا معاملہ،دونوں نے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق 190 مین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کی سزا خلاف اپیلیں دائر کرنے کےلئےبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے وکالت ناموں دستخط کر دئیے،وکالت ناموں پر جیل کمرہ عدالت میں دستخط کئے گئے ۔جیل حکام نے ضروری دفتری کاروائی کے بعد وکالت نامے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف...
    سرکاری ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے غریب عوام کیلئے ہسپتال کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پہلے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ڈاکٹرز رہنماؤں کی ضمانت پر رہائی کے باوجود ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔ اب انکا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن الئن)سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیے جانے کا الیکشن کمیشن فیصلہ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کے باوجود الیکشن کمیشن ایسا رویہ اپناتا ہے جو اس کے آئینی فرائض سے مطابقت نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ اسے دوسرے آئینی اداروں اور ووٹ کے بنیادی حق کو نظرانداز کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات جمہوریت کی زندگی ہیں اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کی دیانتداری کا ضامن ہے، الیکشن کمیشن کے آزاد انتخابی عمل کے بغیر جمہوریت کی بنیاد کمزور...
    وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی،اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون...
    سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سوموار کو سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کی وجہ سے تعطل کا شکار نہیں ہوں گے، مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے۔ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکومت کے ساتھ مذکرات پر القادر کیس سے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت اگر سنجیدگی دکھائی گی تو مذاکرات جاری رہیں گے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کی حلف برداری، کیا عمران خان کی رہائی کا وقت قریب آن پہنچا؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے لیکن وہ نا اہلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں پائیدار کارکردگی کے لیے فوری اصلاحات، اسٹریٹجک قیادت اور نجکاری کی کوششوں کی ضرورت ہے وزارت خزانہ کی طرف سے حال ہی میں شائع ہونے والی وفاقی ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز کی دو سالہ رپورٹ میں سرکاری اداروںکی کارکردگی کے بارے میں ابھی تک اہم تصویر سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران، 15 سرکاری اداروںسیکٹر کے مجموعی نقصانات کے 99.3فیصدکے لیے ذمہ دار تھے جو کہ 405.86 بلین روپے تھے جبکہ دیگر سرکاری اداروںنے 2.(جاری ہے) 812 بلین روپے کے نسبتا معمولی نقصانات...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 282900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429  روپے اضافے کے بعد 242541  روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222337  روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2708 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان
      کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا کے پھیلنے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ موسمی فلو اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کا احتیاطی طور پر کرایا گیا تھا، اور ان مریضوں میں سے زیادہ تر میں کورونا کی علامات انتہائی ہلکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پازیٹو مریضوں کو معمولی علامات کی بنیاد پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کو اب فلو کی طرح سمجھا جا رہا...
    پریاگ راج کے سنگم تت پر جاری مہا کمبھ میں زائرین کا ایک سمندر امڈ آیا ہے۔ مہا کمبھ کے آغاز کے محض 8 دنوں میں 8 کروڑ سے زائد افراد سنگم میں اشنان کر چکے ہیں۔ اس مرتبہ یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد 40 سے 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مہا کمبھ میں آنے والے لوگوں کی گنتی کیسے ہوتی ہے؟ کیونکہ لاکھوں کروڑوں کی بھیڑ کو گننا ایک مشکل کام ہے۔ مہا کمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی گنتی میں اندازے کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی طریقوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مہا کمبھ میں آئے زائرین کی گنتی...
      اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پساکھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، یعنی یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ رحیم یار خان میں واقع ماری ایسٹ فیلڈ سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے...
    فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ اور ریالٹی شو ’بگ باس‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ اور ماڈل مندانہ کریمی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے نئے کیرئر کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری انہیں کبھی پسند نہیں تھی اور نہ ہی اداکاری کا انہیں شوق تھا۔ بچپن میں انہیں اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے مجبوراً ماڈلنگ کی طرف آنا پڑا اور اس وجہ سے وہ اسکول بھی نہیں جاسکیں۔ یہ بھی پڑھیے:شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام واضح رہے کہ مندانہ کریمی نے 2022 میں معروف بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر...
    عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی  عدالت نے نمائش چورنگی دھرنا کیس میں مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نمائش چورنگی دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں زاہد حسین، حامد علی، شایان، محمد حسن اور محمد...
    بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔ جنید خان نے کہا کہ ’کیا آپ ان (عامر خان) کو انکی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں‘۔   شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا...
    سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ دوران سماعت ڈپٹی رجسٹرار ذوالفقار احمد نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جو مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا وہ کیوں نہیں لگا؟۔وکیل بیرسٹر صلاح الدین...
    وفاقی حکومت نے بجلی کی نئی مارکیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی، اس نظام کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا، اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔ سیکرٹری پاور نے کہا کہ اس وقت سارے الیکٹرون سی پی پی اے خریدتا ہے جس کو پھر ڈسکوز کو فروخت کیا جاتا ہے، اس طریقہ کار سے مسائل جنم لیتے ہیں، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں...
    ---فائل فوٹو  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال کر دی گئی۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہو گئی تھی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئی، متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لائن نمبر 5 کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں جبکہ لائن نمبر 1 کا مرمتی...
      —فائل فوٹو کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کے لیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق علاقہ محمد خواجہ میں بگن متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ہزاروں خاندانوں کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی جبکہ کیمپ کے قریب اسکول، مساجد، بی ایچ یو اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے خیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گی، ضلعی انتظامیہ کو 4 ٹرک سامان مل گیا ہے اور آج سے کیمپ کے قیام پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ ...
    سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر میر غالب خان ڈومکی زخمی جبکہ ان کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا شکار پور پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے میر غالب خان ڈومکی کے 2 گارڈز ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق انڈس ہائی وے پر فیضو لاڑو کےمقام پر ڈاکوؤں نے سابق وزیر میر غالب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کےنتیجے میں...
    بالی ووڈ کے سینئر  اداکار شتروگھن حملے میں زخمی ہونے والے سنہا سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے بنائی گئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔  سیف علی خان سے اظہار ہمدردی اور ان کی صحتیابی کی دعا کیلئے بالی ووڈ کے فنکاروں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے فلمی شخصیات کی جانب سے سیف پر حملے کی مذمت کی جا رہی ہے تاہم ایسے میں شتروگن سنہا کو اس حملے کی مذمت کے دوران پوسٹ کی گئی تصویر پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  شتروگن سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کے آغاز پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع کو پاکستان کی ترقی اور خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے گوادر کو وسطی اور مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ، اور خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ گوادر ائیرپورٹ کی فعالی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی اور سی پیک کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مددگار ہوگی۔ وزیراعظم نے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر فورس میں تعلیم اور ہنر کی کم سطح سندھ میں کم پیداواری صلاحیت، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی ایک بڑی وجہ ہے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور لیبر مارکیٹ میں دی جانے والی مہارتوں اور اس کی ضرورت کے درمیان کوئی مماثلت نہیں ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بڑے پیمانے پر افراد، کاروباری اداروں اور معیشت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے یہ ضروری ہے کہ مہارت کی ترقی کی حکمت عملی اور پالیسیاں لیبر مارکیٹ کی حقیقی ضروریات پر مبنی ہوں.(جاری ہے) صنعت...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات فراہمی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے دائر کردہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے۔ ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے جبکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔جس پر جسٹس...
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
    —فائل فوٹو لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔...
    سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتا ہی نہیں چلا جب کہ میں تو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے آیا ہوں، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس بارے میں معلوم کرلیتا ہوں، ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔ مختصر وقفے...
    بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔ بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم ’لوویاپا‘ کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ شریک تھے۔ شو میں گفتگو کے دوران سلمان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا جب عامر نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔ عامر نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے کہا،...
    گوادر کا نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ اور پاکستان کی ہوا بازی کے شعبے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ (این جی آئی اے پی) چین-پاکستان اقتصادی علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر جدید ہے جس میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے بوئنگ 747 اور ائیربس اے 380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔ اس میں جدید ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز بھی موجود ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع گوادر،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے سپریم کورٹ میں آئینی بنچز اور ریگولر بنچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے سامنے مقدمہ میں فریق کے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے.(جاری ہے) وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی عدالت نے آج کیلئے کیس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جسٹس منصور علی...
    دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای...
    امریکی ارب پتی آجر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکا میں چین کی وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی بلا جواز ہے کیونکہ ایسا کرنا اظہارِ رائے کی آزادی کے منافی ہے تاہم چین کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی بھی ہٹائی جانی چاہیے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی کی توثیق اچھی بات نہیں کیونکہ ایسا کرنے سے اظہارِ رائے کی بنیادی آزادی کی نفی ہوتی ہے مگر چین کی حکومت کو بھی تو اپنی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بھی کروڑوں چینی...
    کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال ہوئی، بجلی بحال ہونے کے بعد...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔ اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی کی تصدیق کر دی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے ایوارڈ شو کے انعقاد کے دوران کبریٰ خان نےمیڈیا سے بات چیت کی جس میں ان سے متعدد سوال پوچھے گئے، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan) جب کبریٰ خان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کو تکنیکی عملے کی کمی کا سامنا ہے ایک سال کے دوران 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشن مستعفی ہوگئے استعفیٰ دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں جبکہ مزید 40 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے زیر التوا ہیں. طیاروں کی مرمت پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا پی آئی اے کے مطابق انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی یہ تعداد گزشتہ...
      —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار نذر عباس کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ 20 جنوری کو ایک بجے کیس مقرر کیا جائے، ہم نے حکم نامے میں کہا تھا کہ اسی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر آج کیس کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار خرابیٔ صحت کے باعث آج عدالت نہیں آئے۔سپریم کورٹ آفس نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے مذکورہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ میں مقرر کیا ہے، ججز کمیٹی کے جس...
    ویب ڈیسک: عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ  درخواست پر سماعت  ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا   انہوں نے استدلال کیا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کی درخواست پرجسٹس حسن اظہر نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونینزکی وجہ سے تشدد آیا،سٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح و بہبود ہے،سٹوڈنٹس یونین کا مطالبہ سیاست نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟سٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے،سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں سیاسی ونگز بنا لئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے...
     ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا نارویجئین ریفیوجی کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگیلینڈ کے بیان پر ردعمل سامنے آیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی انسانی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کراوانے پر جان ایگیلینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ زیادہ مناسب ہوتا اگر دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی مناسب ہوتا افغانستان میں ایسے سازگار سماجی و اقتصادی حالات پیدا کیے جاتے جو افغان عوام کی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتے۔ترجمان نے کہا کہ 40برس سے پاکستان نے فراخ دلی کیساتھ40لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی ،وہ لوگ جنہیں پاکستان سے واپس بھیجا گیا، غیر قانونی طور پر بغیر کسی دستاویزا ت یا رہائشی ثبوت کے رہائش پذیر تھے، مغربی...
    عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی...
    سپریم کورٹ بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو فوری طور پر طلب کر لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ،ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کو فوری بلائیں تاکہ پتا چلے کیس کیوں نہیں مقرر ہوا۔مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عد ا لت نے آج کیلئے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔مختصر وقفے کے بعد...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں بہت لابنگ کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اور پارٹیز بھی لابنگ کرتی ہیں کیوں کہ امریکہ اب بھی بہت بڑی پاور ہے، امریکہ میں ٹھنڈ ہو تو ساری دنیا چھینک مارتی ہے لیکن وہ تعمیری لابنگ ہوتی ہیں، اسی طرح پی ٹی آئی والے بھی بے شک لابنگ کریں لیکن ریاست کے خلاف نہیں، ہمیشہ قومیں اپنا ایجنڈا سامنے رکھتی ہیں چاہے ان کی شنوائی نہ ہو۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ...
    اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔ بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر...
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے جرم...
    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلے ہی دن سے تارکینِ وطن کے خلاف سخت قوانین لائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آنے والا کل امریکا پر قبضہ روکنے اور اسے دوبارہ عظیم بنانے کے لیے ہو گا۔ 6 جنوری 2021ء کو کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس واقعے کے 1500 سے زائد ملزمان کو معاف کر دیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پھر دہراتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستانی حجاج کرام سے قربانی کیلئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے، عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حج 2025ء میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے، پاکستان سے رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اورنجی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
    برطانیہ کے شہر بری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات، کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حقِ خودارادیت برطانیہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے نئی پارلیمانی مہم کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شہر بری میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اہم سیاسی شخصیات، کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، خواتین کے تحفظ اور برطانیہ میں اقلیتوں کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں ارکان پارلیمنٹ اینڈریو گوئین،...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کو نکالنے کے لیے اقدامات کر نے کا عزم ظاہر کیا ۔ رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی سیاسی تحریک ہے اور 75 روز قبل ہمیں ایک اہم سیاسی جیت حاصل ہوئی جو اس سے پہلے ہمارے ملک نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی تاریخی رفتارکے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کروں گا۔ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج...
    بھارت(نیوز ڈسک)گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کارروائی میں5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے...
    پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
    بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
    سی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 15 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہوئی۔ کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔ ایئر پورٹ ذرائع...
    لاہور : پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے 3 نئے گروپس متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے انہیں مزید تعلیمی انتخاب ملے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، اب میٹرک کے ساتھ ساتھ طلبا کو ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائننگ کے نئے گروپس میں سے بھی انتخاب کرنے کا موقع ہوگا۔   یہ نئے گروپس دو ہزار پچیس چھبیس کے تعلیمی سیشن سے دستیاب ہوں گے، اور طلبا 9ویں کلاس سے ان میں سے کسی بھی گروپ کا انتخاب کر سکیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن نے ان گروپوں کے مضامین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔   اس کے علاوہ، سی ای او اور ڈی ای او سے طلبا کے انتخاب کا ڈیٹا مانگا گیا ہے، تاکہ...