نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری مرتبہ صدارت کا حلف لے رہے ہیں مگر حلف برداری سے 2 روز پہلے لانچ کیے گئے ان کے کرپٹو کرنسی ٹوکنز نے ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی رات $TRUMP کے نام سے میم کوائن کرپٹو کرنسی کے اجرا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جلد ہی اس کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 12 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم 40 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا۔

اس کرپٹو کرنسی کےایک ٹوکن کی قیمت جمعے کے روز 10 ڈالرز تھی مگر اتوار کی صبح تک دیکھتے ہی دیکھتے اس کی قیمت 70 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے:ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام

لانچنگ کے 2 دن بعد $TRUMP دنیا کی 19ویں قیمتی ترین کرپٹوکرنسی بن گئی ہے اور اب تک ٹرمپ کی کمپنی کی طرف سے اس کے 2 ملین ٹوکن جاری کردیے گئے ہیں۔

ٹرمپ کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی اتوار کو اپنے نام سے کرپٹوکرنسی جاری کرنے کا اعلان کیا اور اب تک اس میں 1.

7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔

اس کرپٹوکرنسی کے اجرا سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت 6.7 ارب ڈالرز تھی مگر راتوں رات اس ’میم کوائن‘ کی وجہ سے ان کی دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ دراصل یہ وہ سرمایہ کاری ہے جو کرپٹو انوسٹرز کی جانب سے ان کے اس میم کوائن میں کی گئی ہے۔

یوں $TRUMP لانچ کرنے کےبعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

راتوں رات دولت میں یہ اضافہ اپنی جگہ مگر اس کاروباری قدم پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نومنتخب امریکی صدرنے اپنی سرکاری حیثیت کا کرپٹو کرنسی کی تشہیر کرکے ذاتی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ وہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا ایک امریکی صدر کا اپنے عہدے کی وجہ سے ملنے والی اہمیت اور شہرت کو کاروباری فائدے کے لیے استعمال کرنا اخلاقی اور قانونی طور پردرست ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟

دوسری طرف کرپٹوکرنسی کے ماہرین میں بھی بحث چھڑ گئی ہے کہ ٹرمپ نے حلف برداری سے قبل میم کوائن جاری کرنے سے اس میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری تو ہوئی ہے مگر کیا اس کرپٹو کی قیمت آنے والے وقت میں بھی مستحکم رہے گی۔ انہیں خدشہ ہے کہ اس قسم کے مصنوعی طریقے سے وقتی پر توجہ حاصل کرنے والی کرپٹو کرنسی کی قیمت جلد ہی گرسکتی ہے جس سے لوگوں کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

bit coin cryptocurrency meme coin TRUMP بٹ کوائن کرپٹو کرنسی میم کوائن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بٹ کوائن کرپٹو کرنسی میم کوائن سرمایہ کاری کرپٹو کرنسی ڈونلڈ ٹرمپ میم کوائن ارب ڈالرز دولت میں کرنسی کے کی قیمت کی دولت گئی ہے

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، ہم امن و امان کو بحال کرینگے، تاریخی رفتار اور طاقت کیساتھ کام کرینگے، ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کرینگے، ہمیں یہ کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، سرحد سے دراندازی کو روکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیئے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، آنے والی انتظامیہ نے تین ماہ سے کم عرصے میں یہ کامیابی حاصل کی۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، ہم امن و امان کو بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کریں گے، ہمیں یہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈ جاری کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق بقیہ ریکارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر قتل سے متعلق ریکارڈ بھی جاری کریں گے، عوامی دلچسپی کی حامل دیگر دستاویزات بھی جاری کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی لوٹ مار: ہندوستان سے 64.82 ٹریلین ڈالر کی چوری
  • ارب پتی پہلے سے زیادہ تیزی سے امیر ہو رہے ہیں، آکسفیم
  • غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی ہے، ٹرمپ
  • پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟
  • غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • ٹرمپ نےکرپٹو کرنسی کوائن لانچ کر دیا
  • ’ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کر دی،نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام
  • ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی
  •  ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری