یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی تعداد کم کرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری سے قبل ملازمین کی تعداد کم کرنے کی تجویز ہے۔
محکمہ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے مستقبل کے فیصلوں سے متعلق وزارت خزانہ سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کےلیے سبسڈی روک دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نام نجکاری کے پروگرام میں شامل ہے۔ حکومتی 5 سالہ نجکاری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خطرات سے دوچار
ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی اور نشاندہی کی ہے کہ ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ آئی پی ایڈریس سے کی جائے۔
ایڈوائری میں فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے، انتظامی اکاؤنٹس کےلیے دہری تصدیق کا نظام اور سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔