بجلی بحال: کراچی کو دھابیجی سے متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال کر دی گئی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہو گئی تھی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئی، متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لائن نمبر 5 کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں جبکہ لائن نمبر 1 کا مرمتی کام 4 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹ گئی، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثرکراچیدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب.
چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی جاری ہے، شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی یومیہ پانی کی کمی ہوگی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی بریک ڈاؤن لائن نمبر شہر کو
پڑھیں:
کراچی میں بجلی کا بڑابریک ڈائون‘ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ
کراچی(جسارت نیوز)شہر قائد کو اتوارکے روزبجلی کے بڑے بریک ڈائون کا سامنا کرناپڑا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ ہوگئی، جس سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جن میں کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن شامل ہیں۔ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، ایئر پورٹ گرڈ کے 33 اور گارڈن گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے، نارتھ کراچی گرڈ کے 33، جیکب لائن کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈر ٹرپ کر گئے۔اورنگی گرڈ کے 38، محمود آباد گرڈ کے 16، کورنگی ایسٹ گرڈ کے 40 فیڈرز، ڈی ایچ اے گرڈ کے 23، اولڈ گولیمار گرڈ کے 31، ولیکا گرڈ کے 33 فیڈرز، ڈیفنس گرڈ کے 54، کے سی آر، ہارون آباد، شادمان اور کلفٹن گرڈ کے 38 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔کے الیکٹرک کے 23 گرڈ اسٹیشن کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ چند علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئی ہیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کر دیا گیا ہے۔