سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، او جی ڈی سی ایل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پساکھی آئل فیلڈ سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی ہے، یعنی یومیہ 145 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ رحیم یار خان میں واقع ماری ایسٹ فیلڈ سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس کی مقدار دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے اور یہ گیس 14.
یہ دریافتیں پاکستان کے توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیشرفت ہیں، جو ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ بائیکرز لینز کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔
منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے پر تعمیراتی معیار کو بہترین اور بین الاقوامی طرز کا بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس جدید اقدام کو لاہور میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔