میں کمیٹی کا ممبر ،مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ:جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ بنچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو فوری طور پر طلب کر لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کمیٹی کا ممبر ہوں مجھے بھی ججز کمیٹی اجلاس کا نہیں پتہ،ہمیں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار کو فوری بلائیں تاکہ پتا چلے کیس کیوں نہیں مقرر ہوا۔مقدمہ میں فریق کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صلاح الدین نے کہا کہ کراچی سے صرف اسی کیس کیلئے آیا ہوں لیکن کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، عد ا لت نے آج کیلئے مقدمہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ ذوالفقار علی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ججز کمیٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ
پڑھیں:
عمران خان آڈیولیکس کیس کی سماعت 21جنوری کو مقرر
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ میں عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور آڈیو لیکس ہونے سے متعلق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان21 جنوری کو چیمبر میں سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے عذیرکرامت بھنڈاری چیمبرمیں پیش
ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے2022ء میں یہ درخواست دائرکی تھی، جس پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات عاید کرتے ہوئے درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار آفس سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی کے مقدمے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف مرحوم جسٹس (ر) وقار سیٹھ کی چیمبر اپیلکل مقرر کردی گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان تعیناتی کیس کے مقدمے پر اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل چیمبر میں کریں گے جبکہ مرحوم درخواست گزار کی جانب سے حامد خان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کی تعیناتی جونیئر ہونے کی بنیاد پرچیلنج کی گئی تھی۔