اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستانی حجاج کرام سے قربانی کیلئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے، عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ حج 2025ء میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے، پاکستان سے رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اورنجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جن میں سے 89 ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔ علاوہ ازیں رواں برس حج کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے مزید درخواستوں کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ فیصلے کے نتیجے میں سرکاری حج سکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، اب سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس بار پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کیے جانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف حکومت نے حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، اس کے علاوہ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیم کے تحت قربانی کی کے لیے

پڑھیں:

حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حج 2025ء میں حجاج کرام کو ہر سطح کی سہولت اور معاونت فراہم کرنا یقینی بنایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ حج تیاریوں سے متعلق ایک جامع بریفنگ تیار کر کے چند روز میں پیش کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے حج کے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور انتظامات پر بریفنگ طلب کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں ،حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق بہترین تربیتی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی کے لیے اہل افسران کو تعینات کیا جائے اور معاونین کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حج 2025ء کی تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف
  • حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِاعظم
  • حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں. وزیرِاعظم
  • حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے
  • پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے ؟
  • رواں برس حجاج قربانی کی مد میں کتنا خرچ کریں گے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
  • نجی حج سکیم کے تحت پرکشش پیکیج لینے والے خبردار، حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
  • حج کے خواہشمند افراد کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع