Daily Mumtaz:
2025-04-15@07:58:01 GMT

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

ممبئی پولیس نے لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شہزاد کو جنگلاتی علاقے میں لیبر کیمپ سے گرفتار کیا۔

سینئر پولیس افسر کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعترافِ جرم کیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل کے پاس سے کچھ برآمد نہیں ہوا، انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور یہ معاملہ اس لیے توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ایک سیلیبریٹی اس میں ہدف بنے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل کو اس ہائی پروفائل کیس میں قربانی کا بکرا بنا کر پھنسایا جا رہا ہے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم شریف الاسلام شہزاد کو 5 روز کے لیے سٹی پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیف علی خان کے مطابق ملزم کے کیس میں

پڑھیں:

بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار

 بھارت میں آوارہ کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں جب کہ ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ دہلی پولیس نے ملک کے دارالحکومت کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کیلاش نگر میں ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق ملزم نوشاد کو جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم نوشاد این جی او کے لیے بطور ایک سپلائر کام کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک ’شخص کی کتے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی، ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ملزم پر تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور انہیں ئیہ کہتے ہوئے اور سوال پوچھتے ہوئے بھی سنا گیا کہ اس نے کتنے کتوں کا ریپ کیا‘‘۔

یہ ویڈیو جانوروں کے لیے کام کرنے والے کارکن کے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی گئی، مبینہ ویڈیو میں اس شخص کو زیر حراست دیکھا گیا اور متعدد لوگ اس کو مار رہے ہیں، ویڈیو میں ایک شخص کو یہ پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بتا ور کتنے کتوں کا ریپ کیا؟

ایکس اکاؤنٹ  پر متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں، دہلی پولیس اور وزیر اعلیٰ کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ این جی او اس شخص پر الزام لگا رہی ہے کہ اس نے کم از کم 12-13 مادہ کتوں کا ریپ کیا ہے تاہم فی الحال کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • 13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار